Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری: گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری

عدیل حسن by عدیل حسن
مئی 13, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پنجاب کے کسانوں کے لیے خوشخبری گندم پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ حکومت نے کسان کارڈ اسکیم کے تحت 6 لاکھ کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سبسڈی ان کسانوں کو بھی دی جائے گی جو اس وقت کسان کارڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے  کہ آنے والے فصلوں کے سیزن کے لیے حکومت اربوں روپے کی مزید سبسڈی بھی دے گی تاکہ زراعت کو مضبوط کیا جا سکے۔

اب تک کسانوں نے 36 ارب روپے کی مالی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے جو انہوں نے کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، بیج اور دیگر زرعی ضروریات خریدنے میں استعمال کیے ہیں۔

اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے کا جائزہ بھی لیا گیاہے۔  وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیاہے کہ وہ پنجاب کی زراعت کو جدید اور پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب کسانوں نے گندم کی قیمتوں میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین  نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہ کی تو کسان اسلام آباد میں بھوک ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد گندم کی قیمت میں 40 کلو پر 400 روپے کمی ہو چکی ہے۔

انہوں نے حکومت کی اس پالیسی پر بھی اعتراض کیا جس کے تحت اب گندم کی خریداری براہ راست حکومت کی بجائے کسی تیسرے فریق کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ  یورپی طرز کا یہ نیا نظام عام کسانوں کے لیے سمجھنا مشکل ہے کیونکہ زیادہ تر کسانوں کو ذخیرہ کرنے کا طریقہ تک نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ ٹراپ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے

خالد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ صرف بیوروکریٹس کی رائے پر پالیسی نہ بنائیں بلکہ خود کسانوں سے مل کر ان کی بات سنیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ نیا سسٹم کرپشن کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفیٰ

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاک چین تزویراتی شراکت داری

پاکستان اور چین کے مابین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اصولی فیصلہ

ستمبر 12, 2026
بینظیر تعلیمی وظائف

بینظیر تعلیمی وظائف رجسٹریشن کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیمی وظیفے کی فراہمی کا سرکاری طریقہ کار جاری

ستمبر 12, 2026
پاک آرمینیا سفارتی تعلقات

پاکستان اور آرمینیا کے مابین تعلقات کا نیا دور اور پہلے سفیر کی تعیناتی کا تاریخی سنگِ میل

ستمبر 12, 2026
ایف آئی اے سفری ایڈوائزری

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا اوورسیز اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے اہم ترین سفری گائیڈ لائنز کا اعلان

ستمبر 12, 2026
آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان

عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پاکستان آمد اور نئے معاشی اہداف کا جائزہ

ستمبر 12, 2026
یو اے ای ویزا پابندی

یو اے ای ویزا پابندی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف دفترِ خارجہ کا سخت ترین اور واضح ایکشن

ستمبر 12, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاک چین تزویراتی شراکت داری

پاکستان اور چین کے مابین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اصولی فیصلہ

ستمبر 12, 2026
بینظیر تعلیمی وظائف

بینظیر تعلیمی وظائف رجسٹریشن کے ذریعے مستحق بچوں کو تعلیمی وظیفے کی فراہمی کا سرکاری طریقہ کار جاری

ستمبر 12, 2026
پاک آرمینیا سفارتی تعلقات

پاکستان اور آرمینیا کے مابین تعلقات کا نیا دور اور پہلے سفیر کی تعیناتی کا تاریخی سنگِ میل

ستمبر 12, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.