Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

متحدہ عرب امارات کے لئے اسرائیل کی پہلی کمرشل فلائیٹ آج روانہ ہوگی

بلال رشید by بلال رشید
اگست 31, 2020
in متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
امارات-کی-اسرائیل-کے-لئے-پہلی-فلائٹ

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی اور امن معاہدہ کے بعد متحدہ عرب امارا کے لئے اسرائیل کی پہلی کمرشل فلائیٹ آج روانہ ہو گی۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پہلی کمرشل پرواز میں امریکی اسرائیلی وفد متحدہ عرب امارات جائے گا جس کے بعد حکام سے ملاقاتیں اور آئیندہ کے پلان ترتیب دئیے جائیں گے۔ 

اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ وہ بہت سے دیگر عرب ممالک سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کی اس سلسلے میں بہت سے مسلم اور ورب رہنماؤں سے مختلف ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان فون کال پر رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے صحت کے شعبے میں آپس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔ 

زرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آپس میں تعاون بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان وفود اور نمائیندگان کو مقرر کیا جائے گا۔ 

اسرائیلی وزرائے صحت نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے اختتام پذیر ہونے کے بعد دونوں ممالک متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بھی کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں امارات کی جانب سے باقاعدہ طور پر اسرائیل سے امن معاہدہ کے بعد اس کو تسلیم کرنے کا اعلان ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے آپس میں باقاعدہ رابطے ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آپس میں تجارتی و دیگر معاملات کے لئے لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے جبکہ اسی سلسلے میں اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لئے پہلی کمرشل فلائٹ آج روانہ ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  واشنگٹن میں فلسطینی حامی مارچ، غزہ جنگ بندی اور اسرائیل کے اقدامات کے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہوئے
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد فائر بریگیڈ بیڑے توسیع

اسلام آباد ریسکیو بیڑے میں توسیع، 21 نئی فائر فائٹنگ گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

اکتوبر 7, 2026
الحمرا یونیورسٹی فیکلٹی نوکریاں

الحمرا یونیورسٹی نے فیکلٹی آسامیوں کا اعلان کر دیا، مستقل نوکریوں کے لیے درخواستیں مطلوب

اکتوبر 7, 2026
سرمائی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان

 گیس کی سپلائی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری تیار کرنے کا حکم،

اکتوبر 7, 2026
پاک ترکمانستان براہ راست پروازیں تجارت

پاک ترکمانستان پروازوں کی بحالی، وسطی ایشیا تک رسائی اور تجارت بڑھانے کے لیےروڈ میپ فعال

اکتوبر 7, 2026
غیر منظور شدہ ویٹرنری پروگرامز میں داخلے بند، پی وی ایم سی نے ریگولیٹری الرٹ جاری کر دیا

غیر منظور شدہ ویٹرنری پروگرامز میں داخلے بند، پی وی ایم سی نے ریگولیٹری الرٹ جاری کر دیا

اکتوبر 8, 2026
پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتیوں کا اعلان، 45,000 روپے تک ماہانہ وظیفہ، آن لائن پورٹل متحرک

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتیوں کا اعلان، 45,000 روپے تک ماہانہ وظیفہ، آن لائن پورٹل متحرک

اکتوبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد فائر بریگیڈ بیڑے توسیع

اسلام آباد ریسکیو بیڑے میں توسیع، 21 نئی فائر فائٹنگ گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

اکتوبر 7, 2026
الحمرا یونیورسٹی فیکلٹی نوکریاں

الحمرا یونیورسٹی نے فیکلٹی آسامیوں کا اعلان کر دیا، مستقل نوکریوں کے لیے درخواستیں مطلوب

اکتوبر 7, 2026
سرمائی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان

 گیس کی سپلائی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری تیار کرنے کا حکم،

اکتوبر 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.