Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

متحدہ عرب امارات کا جہاز سیلاب زدگان کے لئے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا

بلال رشید by بلال رشید
اگست 29, 2022
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
متحدہ عرب امارات کا جہاز سیلاب زدگان کے لئے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا جہاز سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر راولپنڈی،پاکستان کے نور خان ایئربیس پر پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔ 

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایئرپورٹ پر امدادی سامان کا استقبال کیا۔

 واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر آئندہ دنوں میں مزید 15 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں گے۔ 

 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ہفتہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں | سیلاب: آدھے گورنمنٹ سکول بند ہیں

 یہ بھی پڑھیں | سیلاب کی وجہ سے معیشت 10 بلین ڈالر تک متاثر ہوئی، مفتاح اسماعیل

 متحدہ عرب امارات کے صدر نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 انہوں نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ اس تناظر میں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات فوری طور پر خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ طبی اور دواسازی کا سامان بھی بھیجے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عائشہ فاروقی نے ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

مرنے والوں کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی

 ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون سے اب تک پاکستان میں مون سون کے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 1,033 تک پہنچ گئی ہے۔

 اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 119 لوگوں کی موت ہوئی ہے کیونکہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ پٹیشن

ایم ڈی کیٹ 2026 پیپرز کی پوشیدگی کے خلاف طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، میڈیکل کالجوں کے داخلے معطل 

اکتوبر 2, 2026
لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس

ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نہ ملنے پر دو ہنگامی ہیلپ لائن نمبرز لائیو

اکتوبر 2, 2026
پاکستان الیکٹرک گاڑیاں بچت

پٹرول امپورٹ میں 1 ارب ڈالر کی بچت، الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے معیشت اور ماحولیات میں بڑا بریک تھرو

اکتوبر 2, 2026
قومی بچت اسکیم منافع شرح

قومی بچت اسکیموں میں اضافہ، ڈفینس اور بہبود سرٹیفکیٹس کے فنانشل ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف مانیٹری پالیسی شرائط

روپے کی شرح سود پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلافات، فنڈ مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ 

اکتوبر 2, 2026
ایس ای سی پی رئیل اسٹیٹ اصلاحات

پراپرٹی سیکٹر میں بریک تھرو، ایس ای سی پی کا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ڈیجیٹل ریٹ یونٹس میں بدلنے کا اعلان

اکتوبر 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ پٹیشن

ایم ڈی کیٹ 2026 پیپرز کی پوشیدگی کے خلاف طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، میڈیکل کالجوں کے داخلے معطل 

اکتوبر 2, 2026
لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس

ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نہ ملنے پر دو ہنگامی ہیلپ لائن نمبرز لائیو

اکتوبر 2, 2026
پاکستان الیکٹرک گاڑیاں بچت

پٹرول امپورٹ میں 1 ارب ڈالر کی بچت، الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے معیشت اور ماحولیات میں بڑا بریک تھرو

اکتوبر 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.