Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ, تنخواہوں میں تاخیر

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 14, 2023
in پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
مالی بحران کی وجہ سے پی ائی اے کی پروازیں منسوخ, تنخواہوں میں تاخیر 01

 پی آئی اے اس وقت بہت بڑی مشکل میں ہے اور اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر پا رہی جس کے لیے اس نے فوری طور پر حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

 پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حالات اچھے نہیں چل رہے ہیں ان کے پاس پیسے بھی ختم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بہت ساری پروازیں منسوخ کرنا پڑ رہی ہیں یا پھر ان میں تاخیر ہو رہی ہے . اس مسئلے کی وجہ سے عملہ بھی ناخوش ہے اوران کو تنخواہیں وقت پر نہیں مل رہی .

 اس وقت ائیر لائن پر پی ایس او کے استعمال کردہ ایندھن کی بہت زیادہ رقم واجب الادا ہے جو کہ پی آئی اے ادا نہیں کر پا رہا اور مالی مشکلات کے نتیجے میں پی آئی اے کو بہت ساری پروازیں معطل کرنی پڑ رہی ہیں ۔ کراچی سے مسقط روٹ اور کراچی کو فیصل آباد ،اسلام اباد اور لاہور سے ملانے والی ڈومیسٹک پروازوں سمیت اور بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے تربت ، بہاولپور اور سکھر جانے والی پروازیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

 اس مالی بحران کے پیش نظر پی آئی اے نے حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے اور اپنے ملازمین کو بھی یقین دلایا ہے کہ جیسے ہی حکومت کی طرف سے فنڈ ملیں گے ان کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

  پی آئی اے  پر ایندھن، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ،ایف ای ڈی اور لیس کی ادائیگوں کی مد میں 20 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اگر ان واجبات کی ادائیگی میں مزید تاخیر ہوئی تو ایر لائن کے بہت بڑے حصے کو گراؤنڈ کرنا بھی شامل ہے ۔ ایسا کرنے سے بہت ساری  ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل ہو سکتی ہیں جس سے مسافروں اور ہوا بازی کے شعبے کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے کے لئے 5 ٹپس

یہ بھی پڑھیں | پاکستانی کمپنیوں میں سے صرف 50 فیصد ٹیکس گوشوارے جمع کرواتی ہیں

 وزارت ہوا بازی کا کہنا یہ ہے کہ پی آئی اے کو ٹھیک کرنے میں ایک سال لگے گا لیکن اس وقت تک پی آئی اے کو پرواز جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نے حال ہی میں حکومت کے  تعاون سے واجبات کی ادائیگی کے لیے قرض لیا تھا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026
چینی آئی پی پی کی کوئلہ سپلائی معاہدوں پر ایک سالہ حد کی مخالفت، پورٹ قاسم پاور کمپنی سپلائی تعطل 

حکومت کا فیسکل بوجھ، منقطع کنکشنز کی بحالی کے لیے ایل این جی ٹیرف کی سخت شرائط نافذ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اکتوبر 15, 2026
وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

اکتوبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.