Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

عمران خان کی پاکستانیوں کو تیرہ اگست کے پاور شو میں شرکت کی دعوت

بلال رشید by بلال رشید
اگست 12, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
عمران خان کی پاکستانیوں کو تیرہ اگست کے پاور شو میں شرکت کی دعوت

یوم آزادی کی تقریبات

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز پاکستانی عوام کو 13 اگست کو اپنی پارٹی کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے "حقیقی آزادی” کے سفر پر پاکستانیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ 

 ٹویٹر پر، عمران خان نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہماری حقیقی آزادی ریلی اور پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

عمران نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ کو آنے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیونکہ ہمیں اپنا 75 واں یوم پیدائش منانا ہے اور اس کے ساتھ ہی مجھے آپ کو حقیقی آزادی کے سفر پر لے جانا ہے۔

 پی ٹی آئی نے ابتدائی طور پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں اپنا ’’پاور شو‘‘ منعقد کرنا تھا۔ تاہم، اسے لاہور منتقل کر دیا گیا کیونکہ  ٹی ایل پی نے بھی اسلام آباد جلسہ کا اعلان کیا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر ٹی ایل پی نے اعتراض کیا تھا۔

   پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع کے انعقاد کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ جلسے کے لیے جگہ بنانے کے لیے اسٹیڈیم کا آسٹروٹرف ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں | شہباز گل کیس: جسمانی ریمانڈ کی توسیع  کی منظوری نا مل سکی

یہ بھی پڑھیں:  ارشد شریف اور عمران خان پر حملے کی پلاننگ لندن میں ہوئی، رہنما مسلم لیگ ن

یہ بھی پڑھیں | شہباز گل کے اسسٹنٹ کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا 

پی ٹی آئی کے چیئرمین

پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے یہ فیصلہ پارٹی کو وفاقی حکومت کے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے "ناکافی” منصوبوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد کیا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ لاہور کے قابل فخر پاکستانی 75 واں یوم آزادی ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شایان شان طریقے سے منائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جلسے میں شرکت کریں گے اور حامیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

 ڈان کی خبر کے مطابق، پچھلے ہفتے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ 13 اگست کے جلسے کے دوران "اس فاشزم کا مقابلہ کرنے” کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ 

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے وقت گزرنے کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ "صرف قبل از وقت انتخابات ہی پاکستان میں معاشی، سیاسی بحرانوں کو ختم کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بروقت انتخابات ملک کو اس معاشی بحران سے بچا سکتے جس کا اسے آج سامنا ہے۔ 

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے لیے موجودہ صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ملک میں نئے عام انتخابات کو یقینی بنانا۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کی پاکستان واپسی: عمرہ زیارت اور سیاسی دوبارہ داخلہ
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ: ناقابلِ شکست پاکستان کی شاندار کارکردگی اور سیمی فائنل میں رسائی

جولائی 28, 2026
پاک ایران سرحد اور بلوچستان کی سلامتی

ایران تنازع کے پاکستان پر اثرات: بلوچستان کی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈر ٹریڈ کا مستقبل

جولائی 28, 2026
مریم نواز راشن کارڈ پروگرام

مریم نواز راشن کارڈ پروگرام میں توسیع: حکومتِ پنجاب کا غریب طبقے کے لیے 43.2 ارب روپے کا نیا پیکج

جولائی 28, 2026
وزارت دفاع میں سرکاری نوکریاں

وزارت دفاع میں سرکاری نوکریاں: حکومتِ پاکستان کی جانب سے 600 سے زائد آسامیوں کا بڑا اعلان

جولائی 28, 2026
پالئیےسٹر فلامینٹ یارن کی امپورٹ ویلیو

ایف بی آر نے پالئیےسٹر فلامینٹ یارن کی امپورٹ ویلیو کو اپ ڈیٹ کر دیا: ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثرات

جولائی 28, 2026
کویت کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

کویت کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان: پاک کویت تعلقات میں ایک نیا سنگ میل

جولائی 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ: ناقابلِ شکست پاکستان کی شاندار کارکردگی اور سیمی فائنل میں رسائی

جولائی 28, 2026
پاک ایران سرحد اور بلوچستان کی سلامتی

ایران تنازع کے پاکستان پر اثرات: بلوچستان کی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈر ٹریڈ کا مستقبل

جولائی 28, 2026
مریم نواز راشن کارڈ پروگرام

مریم نواز راشن کارڈ پروگرام میں توسیع: حکومتِ پنجاب کا غریب طبقے کے لیے 43.2 ارب روپے کا نیا پیکج

جولائی 28, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.