یوم آزادی کی تقریبات
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز پاکستانی عوام کو 13 اگست کو اپنی پارٹی کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے "حقیقی آزادی” کے سفر پر پاکستانیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ٹویٹر پر، عمران خان نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہماری حقیقی آزادی ریلی اور پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
عمران نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ کو آنے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیونکہ ہمیں اپنا 75 واں یوم پیدائش منانا ہے اور اس کے ساتھ ہی مجھے آپ کو حقیقی آزادی کے سفر پر لے جانا ہے۔
پی ٹی آئی نے ابتدائی طور پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں اپنا ’’پاور شو‘‘ منعقد کرنا تھا۔ تاہم، اسے لاہور منتقل کر دیا گیا کیونکہ ٹی ایل پی نے بھی اسلام آباد جلسہ کا اعلان کیا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر ٹی ایل پی نے اعتراض کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع کے انعقاد کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ جلسے کے لیے جگہ بنانے کے لیے اسٹیڈیم کا آسٹروٹرف ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | شہباز گل کیس: جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی منظوری نا مل سکی
یہ بھی پڑھیں | شہباز گل کے اسسٹنٹ کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا
پی ٹی آئی کے چیئرمین
پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے یہ فیصلہ پارٹی کو وفاقی حکومت کے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے "ناکافی” منصوبوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے قابل فخر پاکستانی 75 واں یوم آزادی ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شایان شان طریقے سے منائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جلسے میں شرکت کریں گے اور حامیوں سے خطاب بھی کریں گے۔
ڈان کی خبر کے مطابق، پچھلے ہفتے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ 13 اگست کے جلسے کے دوران "اس فاشزم کا مقابلہ کرنے” کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے وقت گزرنے کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ "صرف قبل از وقت انتخابات ہی پاکستان میں معاشی، سیاسی بحرانوں کو ختم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بروقت انتخابات ملک کو اس معاشی بحران سے بچا سکتے جس کا اسے آج سامنا ہے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے لیے موجودہ صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ملک میں نئے عام انتخابات کو یقینی بنانا۔