Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شہباز شریف کو وزیر اعظم کا امیدوار ہونے کی صرف “تسلی” دی جا رہی ہے، اعزاز احسن

بلال رشید by بلال رشید
دسمبر 25, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
شہباز شریف

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آ رہے ہیں البتہ اس امید پر ساری مسلم لیگ ن کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل پر ملکی سیاست اور موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف نے بہت کمال کی چالیں چلی ہیں اور وہ سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم کا امیدوار ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے شہبازشریف آگے آ جائیں تاہم شہباز شریف کو وزیراعظم کے لئے امیدوار ہونے کی صرف "تسلی” دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں لائحہ عمل کے لئے سپریم کمیٹی بنا دی

اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسی کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی کہ مریم نواز حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتی بلکہ  پالیسی بنانی پڑتی ہے۔ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین کے طور پر کام کریں گی بلکہ مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا صرف چہرہ فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ یہی ہیں لیکن پیچھے شکاری اور ہیں۔ 

پنجاب الیکشن کی حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ ن سے مقابلہ کے لئے مل کر بیٹھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک ناروے تعلقات کو فروغ: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارٹ ہائیڈ کی وزارتِ خارجہ آمد

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حقیقت سامنے آ چکی ہے اور  شہباز شریف کو بھی لیڈر شپ نہیں ملے گی۔ انہوں نے آخر میں معنی خیز جملہ بولتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026
ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

اکتوبر 9, 2026
وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

اکتوبر 10, 2026
اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اکتوبر 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.