Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سپریم کورٹ کا سینیٹ الیکشن ووٹنگ کو خفیہ طریقے سے منعقد کرنے کا حکم

بلال رشید by بلال رشید
مارچ 2, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کی رائے شماری یا ووٹنگ خفیہ نہیں ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمی کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 4 بٹا 1 کی اکثریت سے فیصلے کا اعلان کیا ہے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

 عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اختیار ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کرے۔  الیکشن آرڈر میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل سے برے طریقوں کا خاتمہ الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری ہے اور وہ اس سلسلے میں ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتا ہے۔

 عدالت نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ ووٹنگ کس طرح خفیہ رہنی چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ تمام ادارے الیکشن کمیشن ی کی پیروی کرنے کے پابند ہیں البتہ پارلیمنٹ آئینی ترامیم کو منظور کرسکتی ہے۔

 بینچ نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپر کی رازداری کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن اس پر فیصلہ دے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے گذشتہ ہفتے دونوں فریقین کو اپنے دلائل پر بات کرنے کے بعد اپنی رائے محفوظ کی تھی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ عدالت آئین کی دفعات کی ترجمانی کرکے اپنی رائے دے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن وہ آئین کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایل ایچ سی نے صنم جاوید کی نظر بندی کی درخواست کا اختتام کیا: قانونی پیشرفت کی نقاب کشائی

 سپریم کورٹ کے حکم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے انتظامات کرے۔

 وفاقی وزیر نے صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے مطابق سینیٹ کے انتخابات ہوں گے۔ 

 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ سینیٹ انتخابات کو آئینی شقوں کے مطابق ہی ہونا چاہئے اور اس عمل میں کوئی بھی  تبدیلی اگر ہو تو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہونی چاہئے۔ 

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026
چینی آئی پی پی کی کوئلہ سپلائی معاہدوں پر ایک سالہ حد کی مخالفت، پورٹ قاسم پاور کمپنی سپلائی تعطل 

حکومت کا فیسکل بوجھ، منقطع کنکشنز کی بحالی کے لیے ایل این جی ٹیرف کی سخت شرائط نافذ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اکتوبر 15, 2026
وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

اکتوبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.