دفتر خارجہ (FO) نے تصدیق کی ہے کہ سویڈن نے اسلام آباد میں اپنی ویزہ سروسزسویڈ باقاعدہ طور پر دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اب پاکستانی شہری ایک بار پھر شینگن ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ وہ سویڈن میں 90 دن تک قیام کر سکیں۔
یاد رہے کہ سویڈن نے اپریل 2024 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔ اس وقت سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویزہ درخواستیں وصول کرنے یا درخواست گزاروں، قونصل خانوں یا پارٹنر اداروں جیسے جیریز کو دستاویزات نہیں بھیجے گا۔ سفارت خانے نے کہا تھا کہ عملے اور درخواست دہندگان کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔
تاہم اپریل 2025 میں سفارت خانہ دوبارہ کھولا گیا اور اب ویزہ خدمات بھی بحال کر دی گئی ہیں۔
پاکستان اور سویڈن کے اعلیٰ سطحی حکام کے درمیان 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس کے دوران سویڈن نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پراسیسنگ سروس دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
دفتر خارجہ نے اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دیا ہے۔
اس ملاقات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے یورپ نے کی جبکہ سویڈن کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل برائے گلوبل افیئرز نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : جرمن سفارتخانے کا پاکستانیوں کے لیے نیا ویزا پورٹل متعارف