Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سندھ میں 3.22 بلین کی گندم غائب ہونے کا انکشاف

بلال رشید by بلال رشید
مئی 14, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, مالیات
سندھ میں 3.22 بلین کی گندم غائب ہونے کا انکشاف=

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک معائنہ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں سیلاب کے بعد 3.22 بلین روپے مالیت کی گندم ’غائب‘ ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق 205 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 کے خوفناک سیلاب کے بعد محکمہ خوراک سندھ کے حکام نے گندم کی 3 لاکھ 79 ہزار بوریاں ذخیرہ کر دی تھیں۔ 

اس کے نتیجے میں تقریباً 22 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

 انکوائری کمیٹی نے صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں گندم ذخیرہ کرنے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق جامشورو میں 93 ملین روپے، دادو میں 569.3 ملین روپے، گھوٹکی میں 48.1 ملین روپے،سکھر میں 16.2 ملین روپے، خیرپور میرس میں 16.44 ملین روپے کا نقصان ہوا۔  اسی طرح  جیکب آباد میں 131.4 ملین روپے، لاڑکانہ میں 15 ملین روپے، قمبر شہداد کوٹ میں 386.3 ملین روپے، نوشہرو فیروز میں 19.8 ملین روپے، سانگھڑ میں 9.1 ملین روپے، بینظیر آباد میں 9.8 ملین روپےاور ایک  ملیر میں 1075.4 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ 

رپورٹ میں گندم کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے خوفناک طریقہ پر بھی روشنی ڈالی گئی جنہیں ناکافی ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق، ایک اہم تشویش محکمہ خوراک سندھ کی درست طریقے سے نگرانی نا ہونا تھی۔ 

دوسری جانب محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر رپورٹ آنے کے بعد ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  Xiaomi 17 Ultra کی پاکستان میں قیمت: اسپیکس اور فیچرز

محکمہ خوراک سندھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ گندم اسکینڈل میں ملوث افسران کو اس سال کسی عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر: 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

نومبر 3, 2026
دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا: سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

نومبر 3, 2026
پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

نومبر 3, 2026
وزیر اعظم کا پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

وزیر اعظم کا پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

نومبر 3, 2026
پاکستان سے چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

پاکستان سے چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

نومبر 3, 2026
پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نومبر 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر: 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

نومبر 3, 2026
دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا: سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

نومبر 3, 2026
پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

نومبر 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.