سیب ایک آسانی سے دستیاب اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ آپ اسے مختلف طریقوں سے کھا سکتے ہیں جیسے کاٹ کر، سلاد کے ساتھ یا سرکہ بنا کر۔
آئیے ہم آپ سے سیب کھانے کے اہم فوائد ذکر کرتے ہیں۔
سیب ہاضمہ کو بہتر ہے
سیب فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ ہاضمہ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں قبض اور دیگر پریشان کن معاملات سے بچت ہو سکتی ہے۔
دل کی صحت میں بہتری
ہائی کولیسٹرول کی سطح اچھی نہیں ہوتی۔ سیب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کسی بھی دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں یہ مدد کرسکتا ہے۔
سیب فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں
غذائیت سے بھرپور سیب وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ یوں سیب دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
وزن میں بہتری
سیب میں فائبر کا زیادہ مواد پیٹ بھرے رہنے کے احساس کو پیدا کرتا ہے۔ اس سے آپ کے موٹاپے میں کمی آ سکتی ہے کیونکہ بھوک کم لگتی ہے۔ آپ کو وقتاً فوقتاً غیر صحت بخش اسنیکس لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
ہڈیوں کی صحت کے بارے میں بات کریں تو ہمارے ذہن میں دودھ اور ڈیری مصنوعات آتی ہیں۔ لیکن سیب میں پائے جانے والے کچھ مرکبات، جیسے بوران، بھی ایسے ہیں جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
ذیابیطس کے خطرے میں کمی
ذیابیطس بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں آہستہ آہستہ شامل ہو جاتی ہے جبکہ سیب کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سیب کے اندر موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ مواد کی وجہ سے ہے۔
جلد کی صحت میں بہتری
سیب میں پایا جانے والا وٹامن سی صحت مند کولیجن کی پیداوار میں حصہ ڈالتا ہے جو جلد کی لچک اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سیب آپ کو جوان دکھانے میں مدد کر سکتا ہے۔
سانس میں بہتری
سانس کے مسائل کی بنیادی وجہ آلودگی یا دیگر عوامل ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سیب کا استعمال پھیپھڑوں کو بہتر بنا سکتا ہے اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔
ہائیڈریشن
صرف تربوز یا کھیرا ہی آپ کو ہائڈریٹ رکھنے میں مدد نہیں کرتا ہے ہہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ بلکہ ڈاکٹر سسودیا کا کہنا ہے کہ سیب میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔