Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

جوکر بن کر کھلونے بیچنے والی لڑکی کی قسمت جاگ اٹھی

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 1, 2021
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
جوکر بن کر کھلونے بیچنے والی لڑکی کی قسمت جاگ اٹھی

میڈیکل کی طالبہ صائمہ کی ایک کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سڑکوں پر جوکر بن کر لوگوں کو ہنسا رہی ہیں جبکہ ان کا مقصد بچوں کو ہنسا کر اپنی والدہ کے علاج کے لئے پیسے اکٹھا کرنا ہے اوراس مقصد کے لئے ان کی تعلیم بھی رک گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سےبات کرتے ہوئے صائمہ نے بتایا کہ جب میں نے جوکر بننا شروع کیا تو کچھ لوگ مجھے خواجہ سرا کہنے لگے اور کچھ تو لڑکا سمجھتے تھے اور پھر اسی طرح مذاق میں کبھی تھپڑ لگا دیتے یا کبھی بال کھینچ دیتے لیکن میں نے یہ سب کچھ برداشت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سڑکوں پر جوکر بن کر ماں کا علاج کروانے والی میڈیکل کی طالبہ صائمہ کے گھر کا دورہ کیا۔ مالی امداد کے چیک کے ساتھ سِول ڈیفنس میں نوکری کا لیٹر بھی دیا۔ اس موقع پر صائمہ سے گفتگو میں نیک تمناؤں کے ساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ pic.twitter.com/3IBNWpteet

— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) August 31, 2021

انہوں نےبتایا کہ وہ ساڑھے چار مہینے سے یہ کام کر رہی ہیں اور یہ وقت ان کے لئے انتہائی ازیت ناک ہے۔’

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جوکر بن کر کھلونے بیچنے والی لڑکی کی قسمت جاگ اٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا 

جب سے ان طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ان کو سماجی تنظیم کی جانب سے بھی مدد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ، پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور جوکر بننے والی طالبہ کے گھر گئے اور ان کو نوکری کی آفر بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک دفعہ پھر ٹیکنیکل خرابی؟ شہر کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا  کہ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جوکر بننے والی طالبہ صائمہ کے گھر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبہ کو مالی امداد کا چیک دیا گیا اور اس کے ساتھ سول ڈیفنس میں نوکری کا لیٹر بھی دیا ہے۔ انہوں نے صائمہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ: ایک سماجی بحران کو قانونی تحفظ یا پنجاب حکومت کی اسمارٹ گورننس؟

اگست 3, 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ لسٹ کو سیکنڈز میں ڈیکلٹر کرنے کا طریقہ

اگست 3, 2026
کامن ویلتھ گیمز 2026

پاکستان کی نئی تاریخ: فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

اگست 3, 2026
پنجاب پلاننگ بورڈ نوکریاں

 پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ میں 12 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ کی نوکریوں کا اعلان

اگست 3, 2026
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال

پاکستان میں پانی کی صورتحال: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، دیگر دریاؤں میں بہاؤ معمول کے مطابق

اگست 3, 2026
یو اے ای وزٹ ویزا

پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا

اگست 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ: ایک سماجی بحران کو قانونی تحفظ یا پنجاب حکومت کی اسمارٹ گورننس؟

اگست 3, 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ لسٹ کو سیکنڈز میں ڈیکلٹر کرنے کا طریقہ

اگست 3, 2026
کامن ویلتھ گیمز 2026

پاکستان کی نئی تاریخ: فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

اگست 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.