Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 6, 2024
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
asad qaisar

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں گے، چوری کیا گیا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے مین اپوزیشن پارٹیوں کو اکٹھا کرلیا ہے، مزید سیاسی جماعتیں جلد اتحاد میں شامل ہوجائیں گی، ملک تب آگے بڑھےگا جب آئین و قانون کے مطابق چلے گا، احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں، عید کے بعد بڑا اجلاس ہوگا اور عید کے بعد اتحاد کو باضابطہ شکل دینی ہے، جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پہلےجو کچھ ہوا اس کے باوجود لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، الیکشن میں فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں بدل دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان سے ہمیں گلہ ہے، اختلاف ہوسکتا ہے، فیصلوں پر تنقید شائستگی کےساتھ ہونی چاہیے، آئین میں واضح ہے پارلیمان میں ججز کےکنڈکٹ پر بات نہیں کرسکتے، پارلیمان میں ججز کے فیصلے پر بات ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی اور بلاجواز اندر کیا ہوا ہے، سائفر کیس کا فیصلہ آگیا، ابھی عدت کا کیس دیکھو، بانی پی ٹی آئی پر ظلم ہورہا ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جولائی تا اکتوبر میں عوامی قرضہ 32.2 کھرب روپے تک بڑھ گیا
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

اکتوبر 23, 2026
پیمرا فارمولا ملک اشتہارات وارننگ نوٹیفکیشن

 صحت کا پراعتماد تحفظ، قائمہ کمیٹی کا پیمرا کو فارمولا ملک کے اشتہارات ہیلتھ وارننگ لیبلز لگانے کا حکم

اکتوبر 23, 2026
پنجاب سکولز سولرائزیشن پراجیکٹ فریم ورک

تعلیمی انفراسٹرکچر کا میگا مشن، حکومتِ پنجاب کی ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پاور پر منتقل کرنے کی منظوری 

اکتوبر 23, 2026
اسکردو ایئرپورٹ رن وے مرمت شیڈول نوٹیفکیشن

ہوابازی سیکٹر میں بریک تھرو، پی آئی اے لندن کے لیے روزانہ فلائٹ آپریشنز اور پروازوں کی بحالی کا اعلان 

اکتوبر 23, 2026
صارفین کی جیت، بینکنگ محتسب نے شکایات کا فیصلہ کر کے صارفین کو 1 ارب 20 کروڑ روپے واپس دلا دیے

ہیلتھ کلاؤڈ میں میگا کرپشن ، ایف آئی اے ویکسین اسکینڈل میں 2.44 ارب کے فراڈ پر 3 اعلیٰ حکام گرفتار

اکتوبر 23, 2026
ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ قیمتوں میں اضافہ

ہولناک عوامی استحصال، ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ صارفین سے 1.4 ارب روپے کی لوٹ مار، قیمتیں دگنی 

اکتوبر 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

اکتوبر 23, 2026
پیمرا فارمولا ملک اشتہارات وارننگ نوٹیفکیشن

 صحت کا پراعتماد تحفظ، قائمہ کمیٹی کا پیمرا کو فارمولا ملک کے اشتہارات ہیلتھ وارننگ لیبلز لگانے کا حکم

اکتوبر 23, 2026
پنجاب سکولز سولرائزیشن پراجیکٹ فریم ورک

تعلیمی انفراسٹرکچر کا میگا مشن، حکومتِ پنجاب کی ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پاور پر منتقل کرنے کی منظوری 

اکتوبر 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.