اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 6, 2024
in سیاست کی خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
asad qaisar

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں گے، چوری کیا گیا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے مین اپوزیشن پارٹیوں کو اکٹھا کرلیا ہے، مزید سیاسی جماعتیں جلد اتحاد میں شامل ہوجائیں گی، ملک تب آگے بڑھےگا جب آئین و قانون کے مطابق چلے گا، احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں، عید کے بعد بڑا اجلاس ہوگا اور عید کے بعد اتحاد کو باضابطہ شکل دینی ہے، جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پہلےجو کچھ ہوا اس کے باوجود لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، الیکشن میں فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں بدل دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان سے ہمیں گلہ ہے، اختلاف ہوسکتا ہے، فیصلوں پر تنقید شائستگی کےساتھ ہونی چاہیے، آئین میں واضح ہے پارلیمان میں ججز کےکنڈکٹ پر بات نہیں کرسکتے، پارلیمان میں ججز کے فیصلے پر بات ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی اور بلاجواز اندر کیا ہوا ہے، سائفر کیس کا فیصلہ آگیا، ابھی عدت کا کیس دیکھو، بانی پی ٹی آئی پر ظلم ہورہا ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بزرگ رہنما اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر سوگوار ہے۔
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

زمان خان انجری اپ ڈیٹ کیا وہ پی ایس ایل 11 میں شرکت کریں گے؟

زمان خان انجری اپ ڈیٹ: کیا وہ پی ایس ایل 11 میں شرکت کریں گے؟

مارچ 14, 2026
کیا نادرا ڈیجیٹل CNIC قانونی ہے؟

کیا نادرا ڈیجیٹل CNIC قانونی ہے؟

مارچ 14, 2026
پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرنشپ پروگرام 2026

پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرنشپ پروگرام 2026

مارچ 14, 2026
ایچ ای سی نیشنل سکل کمپیٹنسی ٹیسٹ (NSCT) 2026 رجسٹریشن اور آخری تاریخ

ایچ ای سی نیشنل سکل کمپیٹنسی ٹیسٹ (NSCT) 2026: رجسٹریشن اور آخری تاریخ

مارچ 14, 2026
Nora EV پاکستان میں لانچ اور قیمت کی تفصیلات

Nora EV: پاکستان میں لانچ اور قیمت کی تفصیلات

مارچ 14, 2026
پنڈیز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کسے مقرر کیا گیا ہے؟

پنڈیز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کسے مقرر کیا گیا ہے؟

مارچ 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

زمان خان انجری اپ ڈیٹ کیا وہ پی ایس ایل 11 میں شرکت کریں گے؟

زمان خان انجری اپ ڈیٹ: کیا وہ پی ایس ایل 11 میں شرکت کریں گے؟

مارچ 14, 2026
کیا نادرا ڈیجیٹل CNIC قانونی ہے؟

کیا نادرا ڈیجیٹل CNIC قانونی ہے؟

مارچ 14, 2026
پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرنشپ پروگرام 2026

پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ انٹرنشپ پروگرام 2026

مارچ 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔