Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

تحریک انصاف کا پنجاب میں احتجاجی مہم کے آغاز کا اعلان

حرا خلیل by حرا خلیل
اکتوبر 9, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, تہوار اور تقریبات – قومی، مذہبی اور ثقافتی ایونٹس کی کوریج
تحریک انصاف کا پنجاب میں احتجاجی مہم کے آغاز کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر میں ایک نئی احتجاجی مہم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد آئینی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اور عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ یہ مظاہرے مختلف اضلاع میں منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، اور سرگودھا شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا، ‏13 اکتوبر کو ڈی جی خان جبکہ 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج  کیا جائے گا۔

پارٹی نے مزید کہا ہے کہ یہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک عمران خان کو رہائی نہیں مل جاتی۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس مہم کو ضلع کی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑے شہروں کی بجائے چھوٹے علاقوں میں بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس حکمت عملی کی پارٹی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے بھی تصدیق کیا ہے جو اس وقت مظاہروں کے شیڈول کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ حکومت عدالتی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور تحریک انصاف اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔

اس دوران پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکے جس کے پیچھے حفاظتی وجوہات اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کو جواز بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس حکومتی اقدام کو اپنے حامیوں کو ڈرانے کی کوشش قرار دیا ہے اور ان کے مطابق، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پارٹی کارکنان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک ملائیشیا تعلقات میں مضبوطی: اسلام آباد میں وفود کی سطح پر سٹریٹجک مذاکرات

احتجاجی مظاہروں میں پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان کے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے اور عمران خان کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ پارٹی کی قانونی ٹیم اس حوالے سے کارکنان کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

حکومت نے مظاہروں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پنجاب رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی ہیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پے فاسٹ پیڈل ٹورنامنٹ لاہور

لاہور میں پے فاسٹ کا ایونٹ، چوتھے پیڈل پارٹنرز ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد

ستمبر 29, 2026
بلال احمد ایشین باڈی بلڈنگ گولڈ

تھائی لینڈ میں بریک تھرو، ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے

ستمبر 29, 2026
پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی سربراہ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بریک تھرو، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 29, 2026
پاک کوریا عدالتی تعاون فروغ

اسلام آباد میں بریک تھرو، پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

ستمبر 29, 2026
پنجاب اقلیتی نوجوان سول سروسز کورس

حکومتِ پنجاب کا بڑا بریک تھرو، لاہور میں ایک ماہ کے فری رہائشی کورس کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پے فاسٹ پیڈل ٹورنامنٹ لاہور

لاہور میں پے فاسٹ کا ایونٹ، چوتھے پیڈل پارٹنرز ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد

ستمبر 29, 2026
بلال احمد ایشین باڈی بلڈنگ گولڈ

تھائی لینڈ میں بریک تھرو، ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے

ستمبر 29, 2026
پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.