Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ جیت لیا

بلال رشید by بلال رشید
جون 2, 2023
in پاکستان فیلڈ ہاکی نیوز – ٹیم اپ ڈیٹس، میچ نتائج اور ٹورنامنٹ, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ جیت لیا 

عمان کے شہر سلالہ میں جمعرات کو جونیئر ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں پاکستان کو حریف بھارت کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی ہے۔ 

ہندوستان کے لیے انگد بار سنگھ کے اسکور نے 13ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ صرف سات منٹ بعد، اریجیت سنگھ ہنڈل نے ہندوستان کے لیے ایک اور گول کا اضافہ کیا جس سے ان کی ٹیم کو دو گول کا  فائدہ پہنچا۔ 

تفصیلات کے مطابق 38ویں منٹ میں ساتھی کھلاڑی شاہد عبدل کے پاس کے بعد پاکستان کی جانب سے علی بشارت نے گول کیا۔   

بھارت نے ایک بھی میچ ہارے بغیر ٹورنامنٹ جیتا جبکہ پاکستان کی واحد شکست فائنل میں ہوئی۔ 

پاکستان کے عبدالحنان شاہد نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتا جبکہ عبدالرحمن ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ 

 دونوں ٹیمیں ملائیشیا میں 2015 میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی ایک دوسرے سے کھیلی تھیں جہاں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 6-2 کے سکور سے فتح حاصل کی تھی۔ 

 اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے مردوں کے جونیئر ایشیا کپ میں چار ٹائٹل جیتنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ وہ اس سے قبل 2004، 20008 اور 2015 میں ٹائٹل جیتے تھے جبکہ پاکستان نے 1988، 1992 اور 1996 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں | ورلڈ کپ میں شرکت کا انحصار حکومتی ہدایات پر ہے، پی سی بی

یہ بھی پڑھیں | جبران ناصر کو کراچی سے اغوا کر لیا گیا

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو الاؤنس نہیں مل سکا

 واضح رہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو عمان میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران ڈیلی الاؤنس نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی اور اے سی سی حکام دبئی میں ایشیا کپ تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے

 ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یومیہ 100 ڈالر ملنا تھے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث ایسا نہیں ہو سکا ہے۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹورنامنٹ کے لیے روانگی سے قبل متعدد بار پاکستان اسپورٹس بورڈ سے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ 

پی ایچ ایف نے اسکواڈ کے ٹکٹ اور رہائش کے لیے بھی اپنی جیب سے ادائیگی کی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026
ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

اکتوبر 9, 2026
وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

اکتوبر 10, 2026
اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اکتوبر 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.