پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی 23-2022 میں ہوگی۔
اس بات کی پیشین گوئی پیپلرز پارٹی کے ’سیاسی خواب دیکھنے والے منظور وسان نے بدھ کو کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی اگلے سال یا 2024 میں پاکستان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | جانئے 2021 میں مشہور سیاسی میمز سے متعلق
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے بھی کہا کہ وہ ملک میں مارچ سے پہلے میاں نواز شریف کی واپسی کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔
سال 2022 کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خا کو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا کیونکہ وہ روس کی طرح ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔