Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایپل کمپنی کا اپنی کار بنانے پر کام جاری

بلال رشید by بلال رشید
فروری 9, 2021
in ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
ایپل

ایپل کمپنی جو دنیا بھر میں آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ بنانے کے حوالے سے مشہور ہے وہ اب آٹو موبائل کے شعبے پر کام کرے گی اور ایک اندازے کے مطابق 2024 تک ایپل کمپنی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار متعارف کرا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایپل کار کی تیاری کے ساتھ ساتھ جدید ترین بیٹری پر بھی کام کر رہی ہے۔

ایپل کی جانب سے خود چلنے والی کار کے منصوبے کو ‘ٹائٹن’ کا نام دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق اس پروجیکٹ ٹائٹن کے تحت 2014 میں کار کا ڈیزائن تیار ہوا تھا۔ البتہ ایک مرحلہ ایسا آیا تھا کہ  ایپل نے کار کے منصوبے پر کام روک کر اپنی توجہ سوفٹ ویئرز کی تیاری اور دیگر کاموں پر مرکوز کر دی تھی۔

ایپل کمپنی کے اندرونی معاملات سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ ایپل اب صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر کاریں بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ ویڈیوز کے ذریعے کراچی کالجوں کی نگرانی غیر اخلاقی ہے، ماہرین تعلیم

زرائع کے مطابق کمپنی ایک نئی بیٹری کا ڈیزائن بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس سے بیٹری کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور گاڑی کی استعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔

 رپورٹ کے مطابق کار کی تیاری میں ایپل کمپنی کو سپلائی چین کا چیلنج در پیش ہو گا۔ جبکہ ایپل وہ کمپنی ہے جو ہر سال کئی الیکٹرونک مصنوعات ایجاد کرتی ہے اور دنیا بھر میں ایپل کمپنی کی مصنوعات استعمال ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

ایپل کے پروجیکٹ ‘ٹائٹن’ میں شامل ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر دنیا میں کوئی کمپنی از خود چلنے والی کار پر بہتر طریقے سے کام کر سکتی ہے تو وہ کمپنی صرف ایپل ہی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ کار بنانا اور فون بنانا اس میں بہت فرق ہے۔

تاہم یہ بات ابھی تک واضح ہو سکی کہ ایپل کی گاڑی کو کون سیمبل کرے گا۔ البتہ کچھ مختلف ذرائع سے ملنے  والی معلومات کے مطابق ایپل گاڑی کی تیاری کیلئے اپنے پارٹنرز پر انحصار کرے گی۔

کمپنی کے باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کوویڈ19 کے باعث ایپل کی گاڑی آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ ایپل کی گاڑی 2024 یا 2025 کے دوران سامنے آئے۔

تاہم یہ بات یاد رہے کہ ایپل کمپنی کی جانب سے از خود چلنے والی گاڑی کی تیاری کے منصوبے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں

پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں: آخری تاریخ میں توسیع اور اپلائی کرنے کا طریقہ

جولائی 21, 2026
پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو

پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی حقیقت: پی ٹی اے (PTA) کی اہم وضاحت

جولائی 21, 2026
پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام کی مکمل تفصیلات اور رجسٹریشن گائیڈ

جولائی 20, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.