اسلام میں اچھے اخلاق پر خاص زور دیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مختلف احادیث ہیں جن میں اچھے اخلاق کی فضیلت بتائی گئی ہے۔ آئیے اس متعلق 5 احادیث رسول پڑھتے ہیں۔
اچھے اخلاق سے متعلق 5 احادیث رسول
تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔صحیح بخاری 6029
اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔ المعجم الاوسط 5937
مسلمانوں میں کامل ترین مومن وہ ہے جس کا کردار بہترین ہو اور جو اپنی بیوی کے ساتھ مہربان ہو۔ سنن ابن ماجہ 1977
یہ بھی پڑھیں | اقوام متحدہ کے سربراہ کی اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت
تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہے اور میں تم میں سے اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہوں۔ سنن ابن ماجہ
بے شک اللہ نہ تمہارے جسموں کو دیکھتا ہے اور نہ تمہارے چہروں کو بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔صحیح مسلم 2564