Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدالت میں چیلنج

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 16, 2023
in پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
election commission 01

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نےعدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے اوراس حوالے سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔

 درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق صدر پاکستان کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار حاصل ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 57 میں ترمیم کرکے انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 48، 58 اور 107 سے متصادم ہے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں انتخابات میں تاخیر کے ارادے سے اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دینے کا حکم دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں |  کینسر کے جدید علاج متعارف کرانے والے فرانسیسی سائنسدان نے عالمی ایو ارڈ جیت لیا

خط کے مطابق وزیراعظم نے صدر پاکستان کو 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ ان کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے لیے عام انتخابات 89 میں دن یعنی 6 نومبر کو ہونے چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ سے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے لئے خط لکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  25 ہزار روپے پرائز بانڈ کا نتیجہ ستمبر 2025 کے لیے جاری

صدر نے خط میں اعلان کیا گیا ہے کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے جس سے تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے ۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 2026: انکم ٹیکس گوشوارے کا باقاعدہ شیڈول جاری

جولائی 24, 2026
سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس

سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس: خواتین ڈرائیورز کے ساتھ پنک الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کا آغاز

جولائی 24, 2026
پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر

پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر 2026-27: پی سی بی نے نئے سیزن اور بڑے ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا

جولائی 24, 2026
ٹرمپ کا سعودی عرب کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ کا سعودی عرب کو اسرائیل تسلیم کرنے کا مطالبہ: نیوکلیئر معاہدے کے لیے نئی کڑی شرط

جولائی 24, 2026
پنجاب بورڈ امتحانات بی فارم پالیسی

پنجاب بورڈ امتحانات بی فارم پالیسی: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لیے نئی ہدایات

جولائی 24, 2026
اسحاق ڈار کرغزستان ایس سی او اجلاس

اسحاق ڈار کرغزستان ایس سی او اجلاس میں شریک: علاقائی تعاون اور سفارتی روابط کا نیا دور

جولائی 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ

ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 2026: انکم ٹیکس گوشوارے کا باقاعدہ شیڈول جاری

جولائی 24, 2026
سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس

سندھ میں خواتین کے لیے ای ٹیکسی سروس: خواتین ڈرائیورز کے ساتھ پنک الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کا آغاز

جولائی 24, 2026
پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر

پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر 2026-27: پی سی بی نے نئے سیزن اور بڑے ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا

جولائی 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.