کیا آپ کو علم ہے کہ ہم پلکیں کیوں جھپکتے ہیں؟ دراصل یہ پلکوں کا جھپکنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس سے آنکھوں کی نمی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
امریکا کی روچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق جب ہم پلکیں جھپکتے ہیں تو ہمیں مظر آنے والے مناظر مزید واضح نظر آنا لگتے ہیں۔ تحقیق میں لوگوں کی آنکھوں کو ٹریک کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پلکیں جھپکنے سے آنکھوں سے دیکھے جانے والے منظر کی تفصیلات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
مزید پلکوں کا جھپکنا آنکھوں کی حساسیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ پلکیں جھپکنے سے مناظر کو دیر تک دیکھنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے مناظر کو دیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔
جب ہم پلکیں جھپکتے ہیں تو دماغ کو ایک سگنل جاتا ہے جس سے ہمارا دماغ دیکھنے کی طرف توجہ کرتا ہے۔
پلکوں کے جھپکنے سے تحقیق اس تحقیق کے رزلٹ کو جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع بھی کیا گیا ہے۔