اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کیپٹن صفدر کراچی معاملے میں ملوث آئی ایس آئی اور رینجرز افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 10, 2020
in بزنس کی خبریں
کیپٹن-صفدر-کراچی-واقعے-میں-ملوث

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر تشکیل دی گئی عدالت نے انکوائری کے بعد سفارش کی ہے کہ "کراچی واقعہ” میں ملوث پاکستان رینجرز اور انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس) کے عہدیداروں کو غیرضروری صورتحال پیدا کرنے پر  برطرف کیا جائے جو کہ دو ریاستی اداروں کے مابین غلط فہمی کا باعث بنے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ متعلقہ ذمہ داران آئی ایس آئی اور رینجرز کے افسران کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ڈی ایچ کیو میں قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

 آرمی چیف نے 19 اکتوبر کو انکوائری کا حکم اس وقت دیا تھا جب سندھ پولیس چیف اور صوبائی پولیس فورس کے متعدد سینئر افسران نے یہ کہتے ہوئے ڈیوٹی سے  چھٹی پر چلے گئے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن محمد صفدر کی گرفتاری کے حالات کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آج منگل کے روز انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی شکایات کے ازالے کے معاملے سے متعلق انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور اس میں ملوث سیکیورٹی اداروں کے تمام افسران کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں | پی ڈی ایم نے کیپٹن صفدر کے معاملے پر عمران خان کی خاموشی پر سوال اٹھادئیے

  آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں مزید محکمہ جاتی کارروائی اور تصرف کے لئے متعلقہ افسران کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی ایم ایف کی ٹیم کا پاکستان میں ای ایف ایف پروگرام پر جائزہ لینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر  کو 19 اکتوبر کی صبح سندھ پولیس نے قائداعظم کے مزار کے تقدس کی پامالی کرنے اور مقدمہ درج کرنے والے درخواست گزار کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

 حکومت سندھ نے اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب کیپٹن صفدر نے قائداعظم کے مزار پر نعرے لگائے تو قابل تعزیر نہیں تھا لیکن گرفتاری ان کے علم کے بغیر کی گئی تھی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے حوالے سے مریم نواز کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟ 

دسمبر 10, 2025
پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025
TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

دسمبر 10, 2025
پریمیم 40,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 40,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست :  10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025
جاز SIMبلاک کیسے کریں؟ طریقہ

جاز SIMبلاک کیسے کریں؟ طریقہ

دسمبر 9, 2025
حنا نیازی کی شادی کی تقریبات دعاۓ خیر کے ساتھ شاندار آغاز

حنا نیازی کی شادی کی تقریبات دعاۓ خیر کے ساتھ شاندار آغاز

دسمبر 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟

یو فون پیکجز Unsubscribe کیسے کریں؟ 

دسمبر 10, 2025
پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

پریمیم 25,000 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست : 10 دسمبر 2025

دسمبر 10, 2025
TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

TikTok اکاؤنٹ کو ان فریز کیسے کریں؟

دسمبر 10, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔