کیا صارف کو بلاک کئے بغیر ان فالو کرنا ممکن ہو گا؟ ٹویٹر کا فیچر آزمائش کے مراحل میں

 ٹویٹر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے محفوظ جگہ بنانے کے لیے بہت سی اپ ڈیٹس اور سیفٹی فیچرز لے کر آرہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ، ٹویٹر نے اعلان کیا کہ وہ ایک نئے فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے جو صارفین کو بلاک کیے بغیر فالوورز کو ہٹانے کی اجازت دے گا۔ 

 اس فیچر کو ویب پر ‘سافٹ بلاک’ کہا جا رہا ہے جبکہ ابھی یہ آزمائشی مراحل میں ہے۔ 

ٹویٹر اس تازہ ترین فیچر کی آزمائش صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ پر کر رہا ہے۔ 

اس فیچر کے تحت اپنی پروفائل سے کسی صارف کو ہٹانے کے لیے ، آپ کو ‘فالورز’ آپشن پر کلک کرنا ہو گا پھر تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنے کے بعد ‘اس فالوور کو ہٹائیں’ کو منتخب کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا   

ٹویٹر پلیٹ فارم پر پرائیویسی کے مسائل اور غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے ٹوئٹر نے یہ تازہ قدم اٹھایا ہے۔

 اس ماہ کے شروع میں ، ٹویٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نئے فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے جو نفرت انگیز پیغامات اور گالیاں بھیجنے والے اکاؤنٹس کو آٹو بلاک کر دے گا۔

 ایک بار ‘سیفٹی موڈ’ آن ہونے کے بعد ، ٹویٹر نامناسب زبان والے ٹویٹ کے مواد کو اسکین کرے گا اور صارف کا اکاؤنٹ عارضی طور پر سات دن کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔