اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کیا آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں؟ تو اس کا ایک نقصان جان لیں

زوہیب علی خان by زوہیب علی خان
جون 3, 2024
in صحت, لائف سٹائل نیوز
late night

یہ انتباہ امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد میں دماغی صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں واضح کیا گیا کہ اگر آپ دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو دماغی امراض میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے، چاہے آپ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند ہی کیوں نہ لیتے ہوں۔

اگر رات کو نیند نہیں آتی تو اس کی وجہ آپ کی پسندیدہ غذا بھی ہوسکتی ہے

اس تحقیق میں تقریباً 74 ہزار درمیانی عمر کے افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان میں سے 19 ہزار صبح جلدی اٹھنے کے عادی تھے، 6800 افراد رات گئے تک جاگنے کے عادی تھے جبکہ باقی دونوں انتہاؤں کے درمیان کہیں واقع تھے۔

ان افراد کی نیند پر نظر رکھنے کے لیے 7 دن تک ایکٹیویٹی مانیٹر استعمال کیے گئے۔

ان کے سونے کے وقت کا موازنہ نیند کے دورانیے اور دماغی صحت سے کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دیر تک جاگنے والے افراد میں دماغی امراض جیسے ڈپریشن اور انزائٹی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

درحقیقت رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد میں ڈپریشن یا انزائٹی کی تشخیص کا خطرہ صبح جلدی اٹھنے والوں کے مقابلے میں 20 سے 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے والے افراد کی دماغی صحت دوسروں کے مقابلے میں بہترین ہوتی ہے، تاہم اگر وہ کسی وجہ سے دیر تک جاگنے پر مجبور ہو جائیں تو ان کی دماغی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اب تک لوگ صرف ایک سچی محبت پر یقین کیوں رکھتے ہیں؟

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیر تک جاگنے کی عادت دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، مگر اس کی وجہ واضح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ رات گئے تک جاگنے والے اکثر افراد تمباکو نوشی اور زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں جس سے جسم کے ساتھ دماغ بھی متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ رات گئے تک جاگنے سے جسم اور دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں جس سے بھی دماغی صحت متاثر ہوتی ہے۔

اب محققین یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کونسی تبدیلیوں کو اپنا کر رات گئے تک جاگنے والے افراد اپنی دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سائیکاٹری ریسرچ میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل نومبر 2022 میں جرنل آف Affective Disorders میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں انزائٹی کا خطرہ صبح جلدی جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اٹلی، جرمنی اور چلی کے محققین کی اس تحقیق میں 40 افراد شامل تھے جن میں سے 20 رات گئے تک جاگنے کے عادی تھے جبکہ باقی وہ تھے جو جلدی سونے اور جاگنے کے عادی تھے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے نیند کے ذہن پر اثرات کے بارے میں علم ہوتا ہے اور یہ عندیہ ملتا ہے کہ رات گئے تک جاگنے سے انزائٹی کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ ایسے افراد میں خوف یا ڈر سے متعلق ذہنی ردعمل دوسرے افراد سے مختلف ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیاء کپ کی پاکستان میں واپسی، تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا
زوہیب علی خان

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر صحافی ہیں جو ٹیکنالوجی اور کاروباری خبروں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی ویب سائٹس پر تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

اگست 16, 2025
سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ جنگ یا ترقی کی راہ

سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ: جنگ یا ترقی کی راہ؟

اگست 16, 2025
پاکستان میں ielts امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

پاکستان میں IELTS امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

اگست 15, 2025
پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

اگست 15, 2025
متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے روس یوکرین قیدیوں کا تبادلہ کامیاب

متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے روس-یوکرین قیدیوں کا تبادلہ کامیاب

اگست 15, 2025
ملتان بورڈ میٹرک رزلٹ کارڈز کی تقسیم کا شیڈول جاری

ملتان بورڈ میٹرک رزلٹ کارڈز کی تقسیم کا شیڈول جاری

اگست 14, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

راولپنڈی بورڈ 9ویں جماعت کا رزلٹ 2025 جاری

اگست 16, 2025
سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ جنگ یا ترقی کی راہ

سوڈان–پاکستان دفاعی معاہدہ: جنگ یا ترقی کی راہ؟

اگست 16, 2025
پاکستان میں ielts امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

پاکستان میں IELTS امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ

اگست 15, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔