مئی 01 2020: (جنرل رپورٹر) ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ مئی کے مہینے میں 5 تا 8 مئی ہیٹ ویو کا امکان ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 5 تا 8 مئی کے دوران شہر کراچی ایک بار پھر ہیٹ ویو کا شکار ہو سکتا ہے- ماہرین کے مطابق اگلے ہفتے کراچی شہر میں گرمی کے باعث ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سرفراز احمد نے کہا ہے کہ 5 سے 8 مئی کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث شہر میں ہیٹ ویو ہو سکتا ہے- انہوں نے یہ بھی کہا کہ دن کے اوقات میں ہیٹ ویو کے دورانیہ میں شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی- انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کراچی میں گرم ہوائیں چلنے کے باعث اگلے ہفتے شہر بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے
مزید برآں محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگڑی سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
شہر کراچی میں ہوا کی نمی کا تناسب 63 فیصد تک ہے جبکہ جنوب مغرب سے ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں- مئی کا شمار پاکستان میں گرم ترین مہینوں میں کیا جاتا ہے اور آئیندہ ہفتے کراچی میں ہیٹ ویو کی امید ظاہر کی جا رہی ہے
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی نے کی ہے کہ آئیندہ ہفتے کراچی شہر میں گرم ہوائیں چلیں گی اور موسم خشک رہے گا- جبکہ کوئٹہ میں خٹکی برقرار رہے گی اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے- وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے علاقوں میں مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک ہے- اسی طرح علاقہ قلات میں کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی تک رہا ہے
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے مئی کے مہینے 5 تا 8 مئی ہیٹ ویو کا امکان ہے