اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی رہائشیوں کو بجلی کے بل کے ساتھ نیا ٹیکس دینا پڑے گا

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اپریل 28, 2022
in علاقائی خبریں
کراچی رہائشیوں کو بجلی کے بل کے ساتھ نیا ٹیکس دینا پڑے گا

کراچی کے ریائشیوں کو اب میونسپلٹی یوٹیلیٹی چارجز کے اضافی ٹیکس کی مد میں اپنا بل ادا کرتے وقت اضافی رقم نکالنی ہوگی۔ 

ٹیلی ویژن لائسنس فیس کی طرز پر، جو بجلی استعمال کرنے والے ہر گھر سے وصول کی جاتی ہے، کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز لگائے گئے ہیں اور یہ ہر ماہ وصول کیے جائیں گے۔ 

 یہ چارجز سندھ حکومت کی جانب سے 12 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد عائد کیے گئے ہیں، جس میں پاور یوٹیلیٹی، کے الیکٹرک اور کے ایم سی کی جانب سے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز  وصول کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 

 سندھ لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری نجم احمد شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں، 23 ستمبر 2021 کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے اس فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے، جب اس نے فیصلہ کیا تھا کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز  کو جمع کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا۔ 

کے الیکٹرک نے ابھی تک بلوں میں ترمیم نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | بلاول بھٹو پاکستان کے سب سے نوجوان وزیر خارجہ بن گئے

 سینئر سرکاری افسران نے نجی نیوز کو بتایا کہ کے ایم سی نے کے الیکٹرک کے بلوں میں ایم یو سی ٹی بل کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کا کام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب، گیند کے-الیکٹرک کے کورٹ میں ہے، وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں اور کب اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

ایک اور سینئر افسر نے نجی نیوز کو بتایا کہ وہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے ساتھ اس موضوع پر روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کرتے رہتے ہیں اور جلد ہی حتمی فیصلہ ہونے کی امید ہے۔ 

ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی نیوز کو بتایا کہ یہ ایک یا دو ماہ میں لاگو ہو سکتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ مئی یا جون کے کے الیکٹرک کے بلوں کے ساتھ یہ چارجز شامل ہو سکتے ہیں۔ 

 جب ان سے پوچھا گیا کہ حکومت نے اس مقصد کے لیے پاور یوٹیلیٹی سے رابطہ کیوں کیا تو انھوں نے وضاحت کی کہ وفاقی پاور ریگولیٹر نے انھیں کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔

 اہلکار نے بتایا کہ نیپرا نے یہ کہہ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ معاملہ صوبے سے متعلق ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں سونے کی قیمتیں 16 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 16 اکتوبر 2025

اکتوبر 16, 2025
ایچ بی او میکس پاکستان میں لانچ – مکمل تفصیلات، قیمتیں اور فیچرز

ایچ بی او میکس پاکستان میں لانچ – مکمل تفصیلات، قیمتیں اور فیچرز

اکتوبر 15, 2025
پاکستان میں سونے کی آج کی قیمتیں 15 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی آج کی قیمتیں : 15 اکتوبر 2025

اکتوبر 15, 2025
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 11ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 11ویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2025
پراپرٹی خرید کر قطری رہائش کیسے حاصل کریں

پراپرٹی خرید کر قطری رہائش کیسے حاصل کریں؟

اکتوبر 14, 2025
ایران ایئر کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا اعلان

ایران ایئر کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا اعلان

اکتوبر 14, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں سونے کی قیمتیں 16 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 16 اکتوبر 2025

اکتوبر 16, 2025
ایچ بی او میکس پاکستان میں لانچ – مکمل تفصیلات، قیمتیں اور فیچرز

ایچ بی او میکس پاکستان میں لانچ – مکمل تفصیلات، قیمتیں اور فیچرز

اکتوبر 15, 2025
پاکستان میں سونے کی آج کی قیمتیں 15 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی آج کی قیمتیں : 15 اکتوبر 2025

اکتوبر 15, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔