اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب، وفاق، خیبرپختونخواہ میں آج سے کاروبار کھلیں گے

بلال رشید by بلال رشید
مئی 9, 2020
in اہم خبریں, صحت, علاقائی خبریں, قومی نیوز
پنجاب، وفاق، خیبرپختونخواہ میں آج سے کاروبار کھلیں گے

مئی 09 2020: (جنرل رپورٹر) پنجاب وفاق اور خیبر پختونخواہ میں آج سے کاروبار کھول دئیے جائیں گے- سندھ اور بلوچستان نے سوموار سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق حسب اعلان آج سے پنجاب خیبرپختونخواہ اور وفاق میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق ہو گا

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کچھ معاملات ڈسکس کرنا رہتے تھے ہفتے تک سب کلئیر ہو جائے گا- سوموار سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اطلاق کریں گے

اشیائے خورد و نوش اور میڈیکل اسٹورز کی دکانیں پورا ہفتہ کھلیں گی جبکہ باقی شعبوں کو ہفتہ اتوار چھٹی ہو گی- ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ نا ہو سکا- فی الوقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی رہے گی

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق بڑے شاپنگ مالز, ہوٹلز , شادی ہالز اور ہر قسم کے اجتماعات پہ پابندی عائد رہے گی

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ پنجاب میں حجام کی دکانیں بھی نہیں کھولی جائیں گی جبکہ ریسٹورینٹ ہوٹلز اور شادی ہالز وغیرہ بھی بدستور بند رہیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کو کھول رہے ہیں لیکن عقلمندی سے کام لینا ہو گا- اگر ایس او پیز پر عمل نا کیا گیا تو مجبورا دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا- کہا کہ مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولیں گے- ہماری کامیابی میں پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہو گا

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے 13 مارچ کو لاک ڈاؤن کا آغاز کیا لیکن پہلے دن سے اس کا خوف تھا- چونکہ ہمارے حالات یورپ اور چین جیسے نہیں ہمارے ہاں دہاڑی دار طبقہ زیادہ ہے ہمیں ڈر تھا کہ اگر سب بند کر دیا تو ان لوگوں کا کیا بنے گا- اب ہم لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھول رہیں ہیں لیکن عقلمندی سے کام لینا ہو گا

یہ بھی پڑھیں:  لوگ عید الاضحی پر قربانی کے لئے گلابی بکرا کیوں پسند کرتے ہیں؟

کہا کہ حکومت ڈنڈے کے زور پہ سماجی فاصلے کو برقرار نہیں رکھوا سکتی- مہذب قوموں کی طرِ خود ہی اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا- ہم کتنی فیکٹریوں میں جا کے دیکھ سکتے ہیں نا ہی مساجد میں زبرستی فاصلے رکھوا سکتے ہیں- اگر مشکل وقت سے نکلنا چاہتے ہیں تو احتیاط کرنا ہو گی

پبلک ٹرانسپورٹ کے معاملے میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ اس پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا لیکن میری رائے یہ تھی کہ اسے بھی کھلنا چاہیے کیونکہ اس سے زیادہ تر غریب لوگ جڑے ہیں; سپریم کورٹ کی رائے بھی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کی بحالی کی تھی تاہم اتفاق رائے نا ہونے کے باعث اس پر پابندی برقرار رہے گی

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ وزیر اعظم چاہتے تو فیصلے مسلط بھی کر سکتے تھے لیکن باہمی مشاورت سے چل رہے ہیں- سب فیصلوں کا مقصد انسانی زندگیوں کی حفاظت ہے

دوسری جانب بلوچستان میں بھی سوموار سے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا آغاز کیا جائے گا- پر کو چھوٹی دکانوں جن میں کپڑے جوتے اور دیگر ملبوسات کی دکانیں شامل ہیں کھول دی جائیں گی

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آئی سی سی نے 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقامات، شیڈول، فارمیٹ اور ٹیموں کا اعلان

ئی سی سی نے 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقامات، شیڈول، فارمیٹ اور ٹیموں کا اعلان

نومبر 7, 2025
پاکستان میں GUGO AION UT اور AION V کی خصوصیات اور قیمتیں

پاکستان میں GUGO AION UT اور AION V کی خصوصیات اور قیمتیں

نومبر 7, 2025
انسٹاگرام پر بھیجا گیا میسج کیسے اَن سینڈ کریں؟

انسٹاگرام پر بھیجا گیا میسج کیسے اَن سینڈ کریں؟

نومبر 6, 2025
Ignite کا DigiSkills 3.0 پروگرام دوبارہ شروع 3 لاکھ مفت نشستوں کا اعلان

Ignite کا DigiSkills 3.0 پروگرام دوبارہ شروع : 3 لاکھ مفت نشستوں کا اعلان

نومبر 6, 2025
اپنا جاز نمبر معلوم کرنے کا مکمل طریقہ (2025 گائیڈ)

اپنا جاز نمبر معلوم کرنے کا مکمل طریقہ (2025 گائیڈ)

نومبر 6, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا طریقہ

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا طریقہ

نومبر 6, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آئی سی سی نے 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقامات، شیڈول، فارمیٹ اور ٹیموں کا اعلان

ئی سی سی نے 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقامات، شیڈول، فارمیٹ اور ٹیموں کا اعلان

نومبر 7, 2025
پاکستان میں GUGO AION UT اور AION V کی خصوصیات اور قیمتیں

پاکستان میں GUGO AION UT اور AION V کی خصوصیات اور قیمتیں

نومبر 7, 2025
انسٹاگرام پر بھیجا گیا میسج کیسے اَن سینڈ کریں؟

انسٹاگرام پر بھیجا گیا میسج کیسے اَن سینڈ کریں؟

نومبر 6, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔