اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

خیبر پختونخوا کے نئے نامزد وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 8, 2025
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
خیبر پختونخوا کے نئے نامزد وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیرِاعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جو علی امین گنڈاپور کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

سہیل آفریدی کا تعلق قائم خیل، باڑہ (ضلع خیبر) سے ہے۔ وہ پہلی مرتبہ 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ سیاست میں ان کا آغاز بطور نوجوان رہنما ہوا اور وہ کئی برس تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) خیبر پختونخوا کے صدر رہے۔

پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت میں سہیل آفریدی نے وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات کے طور پر خدمات انجام دیں بعد میں انہیں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

ادھر، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا:

"جی بالکل درست ہے یہ فیصلہ خان صاحب نے خود کیا ہے اور اس کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔”

Sohail Afridi will become the new CM of KP, Ali Amin Gandapur resigns. pic.twitter.com/bujO692tMM

— Salman. △ ⑃ ∞ (@SalmanNaseer) October 8, 2025

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے صوبے کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق خان صاحب خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات سے سخت پریشان تھے اور محسوس کیا کہ اس وقت صوبے کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد، کابل تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جن سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہوئے۔

ان کے مطابق عمران خان اورکزئی حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر بہت افسردہ تھے اور انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک قبائلی عمائدین، افغان حکومت اور عوام کو امن کے عمل میں شامل نہ کیا جائے۔

دوسری جانب، علی امین گنڈاپور نے اپنی استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کریں گے اور پارٹی کی یکجہتی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو جھوٹ قرار دیا تھا، مگر اب باضابطہ اعلان کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ سہیل آفریدی ہی خیبر پختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ ہوں گے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

SCOM نمبر کیسے چیک کریں؟

SCOM نمبر چیک کرنے کا طریقہ

دسمبر 6, 2025
Infinix Note 60 Ultra اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

Infinix Note 60 Ultra اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

دسمبر 6, 2025
ایزی پیسہ اکاؤنٹ اَن بلاک کیسے کریں؟

ایزی پیسہ اکاؤنٹ اَن بلاک کیسے کریں؟

دسمبر 6, 2025
جاز کے MBs :اور منٹس کیسے چیک کریں؟

 جاز کے MBs اور منٹس کیسے چیک کریں؟

دسمبر 5, 2025
مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا: ورلڈ کرکٹ میں تاریخ رقم

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا: ورلڈ کرکٹ میں تاریخ رقم

دسمبر 5, 2025
میلنین کیسے کم کریں؟ : سیاہ دھبے ہٹانے کا آسان اور محفوظ طریقہ

میلنین کیسے کم کریں؟ : سیاہ دھبے ہٹانے کا آسان اور محفوظ طریقہ

دسمبر 5, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

SCOM نمبر کیسے چیک کریں؟

SCOM نمبر چیک کرنے کا طریقہ

دسمبر 6, 2025
Infinix Note 60 Ultra اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

Infinix Note 60 Ultra اسپیکس، فیچرز اور قیمت پاکستان میں

دسمبر 6, 2025
ایزی پیسہ اکاؤنٹ اَن بلاک کیسے کریں؟

ایزی پیسہ اکاؤنٹ اَن بلاک کیسے کریں؟

دسمبر 6, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔