نریندر مودی کی پاکستان سے اچھےتعلقات کی خواہش

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دینے کے لئے عمران خان کو خط لکھا جس میں پاکستان سے اچھے تعلقات کی خساہش کا اظہار کیا گیا۔

 ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوویڈ19 کے چیلنجوں سے نمٹنے میں عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہندوستان پاکستان کی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دہشت گردی اور دشمنی سے مبرا اعتماد کا ماحول اس کے لئے “لازمی” ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں | پینٹاگون کے سربراہ کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

یاد رہے کہ نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر ، جس دن آل انڈیا مسلم لیگ نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ قوم کا مطالبہ کیا تھا ، پاکستانی عوام کو مبارکباد دینے کے لئے عمران خان کو خط لکھا تھا۔

جاویریہ حارث

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

سبسکرائب
کو مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
آپ اس متعلق کیا کہتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹ کریںx
()
x