محمد علی پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلا ہے۔
لیکن یہ دن ان کےلیے اچھا ثابت نہ ہوا اور وہ کوئٹہ گلاڈیئٹرز کے خلاف صحیح طرح پرفارم نہ کر پائے۔ محمد علی پچھلے پی ایس ایل سیزن میں 18 وکٹوں کے ساتھ بہترین باؤلرز میں شامل تھے مگر اس بار انہوں نے 4 اوورز میں 57 رنز دیے اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
یہ کارکردگی پشاور زلمی کی تاریخ کی دوسری بدترین باؤلنگ قرار پائی ہے۔ اس سے زیادہ رنز صرف افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے دیے تھے جنہوں نے 62 رنز دیے لیکن 2 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ محمد علی کی یہ باؤلنگ پی ایس ایل کی تاریخ کی بھی بدترین باؤلنگ میں شامل ہو گئی ہے۔
پی ایس ایل میں اب تک سب سے بدترین باؤلنگ قیس احمد نے کی تھی جنہوں نے 2024 میں 4 اوورز میں 77 رنز دیے تھے۔ محمد علی کی ناقص باؤلنگ کی وجہ سے پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 216 رنز بنانے کا موقع دے دیا۔ کوئٹہ کے اوپنرز فن ایلن اور سعود شکیل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے تیز رفتار نصف سنچریاں اسکور کیں اور اپنی ٹیم کو بڑی برتری دلائی۔