جمعرات کی رات اقبال اسٹیڈیم میں لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پشاور کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 20 اوورز میں صرف 110 رنز بنا سکی۔
دوسری جانب لاہور بلیوز نے 111 رنز کا ہدف بغیر کسی مشکل کے محض 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔
لاہور بلیوز کے لیے سلمان مرزا شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے نمایاں رہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان نے بھی اچھی بولنگ کی اور 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلیوز کے عمر صدیق اور جنید علی نے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
عمر صدیق نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ جنید علی نے 30 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
لاہور بلیوز نے بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لاہور بلیوز کو جیتنے پر 5 ملین روپے انعام دیا گیاہے جبکہ رنر اپ ٹیم پشاور کو 2.5 ملین روپے کا انعام ملا۔
عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے