پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 10 روزہ ٹریننگ کیمپ کے دوران حتمی اسکواڈ منتخب کیاہے۔
پاکستانی ٹیم برائے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025
فاطمہ ثنا (کپتان)– آل راؤنڈر
منیبہ علی (نائب کپتان) – بیٹر
عالیہ ریاض– آل راؤنڈر
دیانا بیگ – بولر
گل فیروزہ – بیٹر
نجیحہ علوی – وکٹ کیپر
نشرح سندھو– بولر
نتالیہ پرویز – آل راؤنڈر
عمائمہ سہیل – آل راؤنڈر
رامین شمیم – بولر
سعدیہ اقبال – بولر
شوال ذوالفقار – بیٹر
سدرہ امین– بیٹر
سدرہ نواز – وکٹ کیپر
سیدہ عروب شاہ – بولر
پاکستان کے ریزرو کھلاڑی برائے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025
غلام فاطمہ – بولر
وحیدہ اختر– بولر
امِ ہانی– آل راؤنڈر
فاطمہ ثنا پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ وہ اس سے پہلے 6 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کر چکی ہیں۔
شوال ذوالفقار بھی انجری کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کر رہی ہیں۔ انہیں دسمبر 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کندھے کی چوٹ لگی تھی۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں شامل ٹیمیں
پاکستان
بنگلہ دیش
آئرلینڈ
اسکاٹ لینڈ
تھائی لینڈ
ویسٹ انڈیز
ٹورنامنٹ کے تمام 15 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
پاکستانی سپورٹ سٹاف برائے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025
حنا منور – مینیجر
محمد وسیم – ہیڈ کوچ
جنید خان – اسسٹنٹ کوچ بولنگ
عبدالرحمٰن – اسسٹنٹ کوچ
عبدالسعد – اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ
ولید احمد – تجزیہ کار
محمد رفیع للہ – میڈیا منیجر
محمد رمضان – فٹنس کوچ
تحریم سنبل – فزیوتھراپسٹ
کرن شہزادی – مساج تھراپسٹ
پاکستان کے میچز برائے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025
پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ – 9 اپریل، قذافی اسٹیڈیم (صبح 9:30 بجے)
پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ – 11 اپریل، ایل سی سی اے گراؤنڈ (صبح 9:30 بجے)
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز – 14 اپریل، قذافی اسٹیڈیم (دوپہر 2:00 بجے)
پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ – 17 اپریل، قذافی اسٹیڈیم (دوپہر 2:00 بجے)
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش– 19 اپریل، ایل سی سی اے گراؤنڈ (صبح 9:30 بجے)
یہ بھی پڑھیں : کیا عباس آفریدی پاکستان کا اگلا کرکٹ سپر اسٹار بننے جا رہا ہے؟