پاکستان –
کراچی میں سابق گورنر سندھ اور رہنما مسلم لیگ نواز محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ تھانے میں یہ درخواست وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ محمد زبیر نے گورنر سندھ کے عہدے کی حیثیت سے غلط استعمال کیا ہے جو کہ ایک جرم ہے جس پر سزا ملنی چاہیے۔
یہ درخواست کراچی کی عدالت میں ایڈووکیٹ مظہر اور اعجاز جتوئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں نازیبا ویڈیو لیک والے معاملے کی تحقیقات کرنے اور لیگی رہنما محمد زبیر کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست گزار وکلاء نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمد زبیر کے خلاف ویڈیوز میں موجود خاتون کو بلیک میل کرنے کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ ممکن ہے کہ متاثرہ خاتون کو دھمکیاں دی گئی ہوں یا بلیک میل کیا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں | گر انڈیا میں یہ صورتحال تھی تو کوئی بھی نہیں رکے گا ، کریکٹر عثمان خواجہ نے کہا
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو بھی ان ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اس پر تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا دی جانی چاہیے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز محمد زبیر کی چند غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہوئیں جس میں بظاہر محمد زبیر کی جانب سے مبینہ طور پر نوکریوں کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق محمد زبیر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ویڈیو جھوٹی اور جعلی ہے جو کہ غلیظ اور شرمناک حرکت ہے۔