عید الفطر 2023 کب ہو گی؟

عید الفطر 2023 کب ہو گی؟

اس سال 2023 میں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل 2023 کو متوقع ہے۔ اسلامی کیلنڈر میں عید الفطر یکم شوال کو منائی جاتی ہے۔ چونکہ یکم شوال کا تعلق چاند دیکھنے سے ہے لہذا عید کی اصل تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔

عید الفطر 2023

اس دن عید کی نماز کے علاوہ مسلمانوں پر  صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے۔ صدقہ فطر بنیادی طور پر ایک لازمی صدقہ ہے جو رمضان کے اختتام سے چند دن پہلے یا عید کو ہر صاحب حیثیت شخص نے دینا ہوتا ہے۔

 دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر 2023 کیسے مناتے ہیں؟

دنیا بھر میں عید الفطر کی خوشیاں زیادہ تر ایک طرح سے ہی منائی جاتی ہیں۔ چاند نظر آتے ہی تمام مساجد، گھروں، بازاروں اور بنیادی طور پر ہر جگہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی صدائیں گونجتی ہیں۔ صبح سویرے نماز عید ادا کی جاتی ہے اور نئے یا صاف کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ اچھے کھانے بنائے جاتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں | سعودی عرب اور ایران کا سفارت خانے کھولنے کا اعلان
یہ بھی پڑھیں | بھارت اور پاکستان میں 5 مماثلتیں کون سی ہیں؟

 

 عید کی تیاریوں کو عام طور پر ایک ہفتہ پہلے مکمل کر لیا جاتا ہے۔ نئے کپڑے

خریدے جاتے ہیں۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں کا دورہ کیا جاتا ہے اور مٹھائیاں اور تحائف دیے جاتے ہیں۔

 خلاصہ یہ کہ عید الفطر بخشش اور باہمی یکجہتی کا دن ہے۔ ایسا دن جہاں محبت، امن اور خیرات کا غلبہ ہوتا ہے۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔