وزن کا بہت زیادہ بڑھ جانا یا کم ہونا دونوں ہی بہت نقصان دہ ہیں۔ اس بات کو جاننا بہت ضروری ہے ک آپ کی عمر کے حساب سے آپ کا وزن کتنا ہونا چاہئے۔ اگر آپ کو یہ معلوم ہوجائے تو آپ اس حساب سے اپنے وزن کو کم یا زیادہ کرنے کی بہتر کوشش کرسکتے ہیں۔
عمراور قد کے حساب سے وزن بتانےکے لئے گوگل پر بہت سارے کیلکولیٹر اور ٹولز موجود ہیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ وزن کا عمر، قد اور آپ کے جسم کی کمپوزیشن پر بہت زیادہ انحصار ہوتا ہے۔ لہٰذا ان تمام ٹولز کو بطور راہنمائی ہی دیکھا جائے اور اپنے حساب سے جسم کو تندرست رکھا جائے۔
مثالی وزن کتنا ہونا چاہئے؟
جیسا کہ اوپر بھی بتایا کہ ایسے بہت سارے عوامل ہیں جن پر آپ کے وزن کا انحصار ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ کی عمر، مسلز کا سائز، جسمانی سرگرمی اور ایسے بہت سارے عوامل ہیں ۔ اسی طرح مرد کے لئے وزن کا پیمانہ عورت کے مقابلے میں مختلف ہے۔ اب جب ہم کسی ایسے جادوئی پیمانے کی طرف دیکھ رہے ہیں جو ہمیں بتائے کہ مثالی وزن کیا ہونا چاہیے تو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ایسا کوئی جادوئی پیمانہ موجود نہیں ہے۔
لیکن ہاں اپنےوزن کو اپنے جسم کے حساب سےبرقرار رکھنا بیماری کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔ بی ایم آئی ایک ایسا ٹول ہے جو آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کا وزن کتنا ہونا چاہئے۔ مگر باڈی ٹائپ مختلف ہونے کی وجہ سے یہ ہمیشہ درست نہیں ہوسکتا۔ نیچے آپ کے قد کے حساب سے ایک وزن کا پیمانہ دیا گیا ہے جس سے آپ اپنے وزن کو جانچ سکتے ہیں کہ آیا وہ کم ہے یا زیادہ۔
Healthy weight range (min/max) | Height (without shoes) |
44-55 kg | 148 cm |
45-56 kg | 150 cm |
46-58 kg | 152 cm |
47-59 kg | 154 cm |
49-61 kg | 156 cm |
50-62 kg | 158 cm |
51-64 kg | 160 cm |
52-66 kg | 162 cm |
54-67 kg | 164 cm |
55-69 kg | 166 cm |
56-71 kg | 168 cm |
58-72 kg | 170 cm |
59-74 kg | 172 cm |
61-76 kg | 174 cm |
62-77 kg | 176 cm |
63-79 kg | 178 cm |
65-81 kg | 180 cm |
66-83 kg | 182 cm |
68-85 kg | 184 cm |
69-86 kg | 186 cm |
71-88 kg | 188 cm |
72-90 kg | 190 cm |
74-92 kg | 192 cm |
75-94 kg | 194 cm |
77-96 kg | 196 cm |
80-100 kg | 200 cm |
82-102 kg | 202 cm |
83-104 kg | 204 cm |