شاہین آفریدی ٹی ٹونٹی 2020 میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے کھلاڑی

اپنی عمدہ پرفارمینس کو جاری رکھتے ہوئے ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال  2020 میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے  افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے سوموار کو اپنے ڈومیسٹک سائیڈ کے پی کے سندھ کے خلاف قومی ٹی 20 کپ میچ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ 

شاہین نے اس ایک سال میں 36 ٹی ٹونٹی وکٹس حاصل کیں جو کہ افغانستان کے اسپنر راشد خان سے تین زیادہ ہیں۔

 یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ نوجوان لیگ سپنر راشد خان 33، شاداب خان 31، حارث 31 اور سندیپ لامی چانے 30 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب اب تک کامیاب ہو سکے ہیں۔ جبکہ شاہین آفریدی نے رواں سال 2020 میں 3 مرتبہ مجموعی طور کیریئر میں چوتھی بار ایک اننگز میں 5 آوٹ بھی کئے ہیں۔ 

شئر کریں

جاویریہ حارث

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *