اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

اسٹاف رائٹر by اسٹاف رائٹر
اگست 8, 2020
in بین اقوامی خبرین
پاکستان-سعودیہ-کے-تعلقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمالات میں کوئی کشیدگی نہیں چل رہی ہے، سعودی عرب کو 1 ارب ڈالر چائنہ سے لے کر ادا کئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سعودیہ مسئلہ کشمیر میں ہمارے پلڑے میں کھڑا ہو جائے تو اس سے کافی فوائد مل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر احسن اقبال کی ٹویٹس پڑھ کر دکھ ہوا ہے وہ کشمیر کاز کو بھی سیاست کی نذر کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر بھی سیاسی پعائنٹ سکورنگ میں مصروف ہے۔ اپوزیشن حکومت سے مسئلہ کشمیر پر اقدام کرنے کا مطالبہ تو کرتی ہے مگر ساتھ نہیں دیتی۔ حکومت کی جانب سے تین دفعہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں اجاگر کیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہماری کوشش یے کہ سعودیہ عریبیہ کشمیر کے معاملے میں ہمارے ساتھ کھڑا ہو تو آئی او سی میں ہم معاملے کو اچھی طرح اٹھا سکتے ہیِں۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے  کشمیر میں ہونے والے غیر انسانی سلوک پر سنجیدہ موقف رہا ہے اور یہ فارم امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے اہم فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اس لحاظ سے سب سے مناسب فارم ہے میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے احساسات کو سمجھا جائے۔ ایک عرصہ سے کشمیر کی مساجد پہ تالے لگے ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں جبکہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنا دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عریبیہ ہمارا محسن ہے اس نے ہمارے درد کو سمجھا ہے اور ہر برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ سعودی عرب کی سرزمین ایسی ہے جس کے لئے ہر پاکستانی اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ اگر سعودی عرب کا وزن مسئلہ کشمیر میں ہمارے پلڑے میں آ جائے تو او آئی سی کا اجلاس موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پر بھی واضح کر دیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اقدام سے سارا خطہ غیرمحفوظ ہو گیا ہے، بھارت کے کسی فالس فیگ آپریشن کت نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں۔

اسٹاف رائٹر

اسٹاف رائٹر

اسٹاف رائٹر ایک سیاسی مبصر اور پاکستان اور دیگر خلیجی ممالک کے مشیر ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عنوان: پیپلز پارٹی 2024 کے انتخابات سے قبل اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے متحد

عنوان: پیپلز پارٹی 2024 کے انتخابات سے قبل اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے متحد

نومبر 29, 2023
جرمنی سے واپس آنے والے شہری کو کراچی کی دہلیز پر خوفناک ڈکیتی کا سامنا

جرمنی سے واپس آنے والے شہری کو کراچی کی دہلیز پر خوفناک ڈکیتی کا سامنا

نومبر 29, 2023
عنوان: سعودی عرب نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معطل کر دی، پروازوں میں تاخیر

عنوان: سعودی عرب نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معطل کر دی، پروازوں میں تاخیر

نومبر 29, 2023
عنوان: قدرت کے چیلنج کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان ایران ریلوے سروس کی بحالی

عنوان: قدرت کے چیلنج کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان ایران ریلوے سروس کی بحالی

نومبر 29, 2023
cuba food crisis

کیوبا کے خاندان کا جدید آٹے کا منصوبہ: مقامی اجزاء کے ساتھ خوراک کے بحران سے نمٹنا

نومبر 29, 2023
national program hepatitis diabetes 1 696x342

پاکستان نے صحت کے لیے جرات مندانہ اقدامات کا آغاز کیا: قومی پروگرام شروع کیے جن میں ذیابیطس، ہیپاٹائٹس اور پرائمری ہیلتھ کیئر کو ہدف بنایا گیا ہے۔

نومبر 28, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عنوان: پیپلز پارٹی 2024 کے انتخابات سے قبل اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے متحد

عنوان: پیپلز پارٹی 2024 کے انتخابات سے قبل اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے متحد

نومبر 29, 2023
جرمنی سے واپس آنے والے شہری کو کراچی کی دہلیز پر خوفناک ڈکیتی کا سامنا

جرمنی سے واپس آنے والے شہری کو کراچی کی دہلیز پر خوفناک ڈکیتی کا سامنا

نومبر 29, 2023
عنوان: سعودی عرب نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معطل کر دی، پروازوں میں تاخیر

عنوان: سعودی عرب نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معطل کر دی، پروازوں میں تاخیر

نومبر 29, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist