ستمبر میں پیٹرول کی قیمتیں پھر بڑھیں گی، آئی ایم ایف کو حکومت کی یقین دہانی

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 

اس پیشرفت سے واقف ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بین الاقوامی قرض دہندہ کو یقین دلایا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کو بتدریج 50 روپے تک بڑھا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں | صدر عارف علوی کی نوجوانوں  سے شجرکاری مہم میم شرکت کی درخواست

یہ بھی پڑھیں | پاکستان کے ایران کے ساتھ تین پراجیکٹس پر دستخط

وفاقی حکومت پیٹرول پر لیوی عائد کرے گی

 ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی عائد کرے گی۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آہستہ آہستہ پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرے گی اور اسے 2023 تک 50 روپے تک لے جائے گی۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔