اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سال 2024 میں پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی جماعتیں کون سی ہیں؟

عدیل حسن by عدیل حسن
جولائی 29, 2024
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں
پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی جماعتیں

پاکستان کی سیاست میں مختلف جماعتیں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ سال 2024 میں بھی یہ رجحان برقرار ہے اور کئی بڑی جماعتیں میدان میں ہیں جو ملکی سیاست میں اپنا مقام مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ سال 2024 میں پاکستان میں کون سی پانچ بڑی سیاسی جماعتیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

 عمران خان کی قیادت میں یہ جماعت 2018 میں حکومت میں آئی تھی اور 2024 میں بھی ایک اہم سیاسی جماعت ہے۔ موجودہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے 39 نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کا نشان بلا ہے۔ اس جماعت کے بانی عمران خان فی الحال مختلف کیسز کی وجہ سے جیل میں ہیں جبکہ پاکستانی عوام میں بڑی سطح پر ان کی حمایت موجود ہے۔ عوامی حمایت کے لحاظ سے 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیا جا سکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)

نواز شریف کی قیادت میں یہ جماعت پاکستان کی سب سے پرانی اور اہم جماعتوں میں سے ایک ہے۔ یہ جماعت فی الوقت پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ برسر اقتدار ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا تعلق بھی ن لیگ سے ہے۔ پاکستان مسلم ن نے پاکستان میں کافی پراجیکٹس پر کام کیا ہے جس وجہ سے بالخصوص پنجاب میں بڑی تعداد میں ان کے حمایتی موجود ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)

1967 میں ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قائم کی گئی، پی پی پی ہمیشہ سے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت رہی ہے۔ 2024 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 52 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی ہیں۔ ان کا نشان تیر ہے اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اس وقت جماعت کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے اقتدار میں آنے پر بے روزگاری ختم کرنے کا عہد کیا۔

جماعت اسلامی (جے آئی)

یہ جماعت ملک کی اہم مذہبی و سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ 2024 کے انتخابات میں جماعت اسلامی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 12 نشستیں جیتیں۔ ان کا نشان ترازو ہے اور حافظ نعیم الرحمن سال 2024 میں جماعت اسلامی کے موجودہ سربراہ ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)

سال 2015 میں قائم کی گئی یہ جماعت علامہ خادم حسین رضوی علیہ الرحمتہ اور ان کے رفقاء کی جانب سے تشکیل دی گئی۔ یہ جماعت اپنے سخت نظریات کے لیے مشہور ہے۔ 2018 میں ٹی ایل پی نے قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں جیتی تھی لیکن ان کے ووٹوں کی تعداد 2.2 ملین تھی، جو کل ووٹوں کا 4.2 فیصد تھا۔ ان کا انتخابی نشان کرین ہے۔ اس تحریک کے موجودہ امیر مولانا سعد رضوی ہیں۔

ان کے علاوہ کئی دوسری جماعتیں بھی پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جیسے پاکستان مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)اور جمیعت علمائے اسلام وغیرہ۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں ڈالر پیمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ

پاکستان میں ڈالر پیمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ: ریموٹ ورکرز کے لیے ٹیکس رولز گائیڈ

مئی 29, 2026
اقوام متحدہ کے امن مشن

دنیا کا 5واں بڑا محافظ: اقوام متحدہ کے امن مشنز اور پاکستانی پیس کیپرز کی تاریخ

مئی 29, 2026
پاکستان کا نیا بجٹ

پاکستان کا نیا بجٹ: 17.1 ٹریلین کی اہم تجاویز اور اہداف

مئی 29, 2026
متوفی کے بینک اکاؤنٹ کا کلیم

متوفی کے بینک اکاؤنٹ کا کلیم: اسٹیٹ بینک کے نئے رولز کی آسان گائیڈ

مئی 29, 2026
سوشل میڈیا پر گرفتاری کے قوانین

سوشل میڈیا پر گرفتاری کے قوانین: NCCIA پنجاب کریک ڈاؤن کی تفصیل

مئی 29, 2026
سونی ایکسپیریا 1 viii کیمرہ

سونی ایکسپیریا 1 viii کیمرہ: پاکستان میں قیمت، فیچرز اور مکمل تفصیلات

مئی 29, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ڈالر پیمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ

پاکستان میں ڈالر پیمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ: ریموٹ ورکرز کے لیے ٹیکس رولز گائیڈ

مئی 29, 2026
اقوام متحدہ کے امن مشن

دنیا کا 5واں بڑا محافظ: اقوام متحدہ کے امن مشنز اور پاکستانی پیس کیپرز کی تاریخ

مئی 29, 2026
پاکستان کا نیا بجٹ

پاکستان کا نیا بجٹ: 17.1 ٹریلین کی اہم تجاویز اور اہداف

مئی 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔