Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بڑھاپے سے بچنے کے چکر میں خود کو نقصان نہ پہنچائیں ، زارا نور عباس

عروج نیازی by عروج نیازی
جولائی 7, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
بڑھاپے سے بچنے کے چکر میں خود کو نقصان نہ پہنچائیں ، زارا نور عباس

خواتین جب عمر رسیدہ ہونے لگتی ہیں تو ہمارے معاشرے میں ان پر سخت تنقید کی جاتی ہے۔ یہاں لوگوں کا ذہنی رجحان یہ ہے کہ خواتین کی اصل قدر و قیمت صرف ان کی جوانی میں ہے۔ یہ سوچ خاص طور پر شوبز سے وابستہ خواتین پر بہت دباؤ ڈالتی ہے جس کی وجہ سے کئی اداکارائیں صرف جوان نظر آنے کے لیے انتہا پسندانہ اقدامات کرتی ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اسی کی نشاندہی کی  ہے۔ انہوں نے عمر رسیدہ ہونے کو "قدرتی اور خوبصورت حقیقت” قرار دیا  ہے اور خواتین سے اپیل کی کہ وہ وزن کم کرنے یا جلد گوری کرنے کے لیے خطرناک دواؤں پر انحصار نہ کریں۔ زارا نے خبردار کیا  ہے کہ یہ بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے دماغی صلاحیتوں پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا: "ظاہری نمود و نمائش عارضی ہے، دماغ پر کام کریں — وہ دیرپا ہوتا ہے۔”

زارا واحد فنکارہ نہیں ہیں جو اس مسئلے پر بات کر رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بھی اس امتیازی رویے پر بات کی کہ کس طرح بڑی عمر کی اداکاراؤں کو مرکزی کرداروں کے لیے نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ اسی عمر کے مرد اداکار نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ ہیرو کے طور پر نظر آتے ہیں۔ مہوش نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی ہالی ووڈ کی طرح عمر رسیدہ خواتین کو مثبت اور بااختیار کرداروں میں پیش کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق اصل تبدیلی اندر سے آتی ہے اور خواتین اداکاراؤں کو اپنی عمر کو قبول کرنا اور اس پر فخر کرنا سیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  WWE RAW نیٹ فلکس پر: پاکستان میں مداحوں کے لیے خوشخبری

اسی طرح ماہرہ خان نے "انڈیپنڈنٹ اردو” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اپنی والدہ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بطور اداکارہ اپنی اصل عمر ظاہر نہ کریں۔ تاہم ماہرہ نے کہا  ہے کہ ان کی عمر ان کی شخصیت کا حصہ ہے اور وہ خود کو چھپانے پر یقین نہیں رکھتیں چاہے لوگ کچھ بھی کہیں۔

اداکارہ ماہنور بلوچ نے بھی ڈرامہ اسکرپٹس میں ہونے والے امتیازی سلوک کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا  ہے اگر کوئی مرد اداکار 55 سال کا ہو تب بھی وہ ہیرو کا کردار ادا کرے گا لیکن اسی عمر کی عورت کو اس کی ماں کا کردار دے دیا جاتا ہے۔

یہ تمام آوازیں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم خواتین کی عمر کے ساتھ جڑے تعصبات کو ختم کریں اور ان کی اصل پہچان کو تسلیم کریں  جو صرف چہرے کی خوبصورتی نہیں بلکہ ذہانت، خود اعتمادی اور اصل شخصیت پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کی صحت سے متعلق حیران کن انکشافات

عروج نیازی

عروج نیازی

عروج نیازی ایک تعلیم اور صحت سے متعلق رپورٹر ہیں جو ماحولیاتی آگاہی، امراض، آلودگی اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد اسکول غیر معینہ تعطیلات

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں غیر معینہ مدت کے لیے ہنگامی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 21, 2026
نیشنل سیونگز منافع اسکیم

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 200 فیصد منافع حاصل کرنے کاروڈ میپ

ستمبر 21, 2026
ملتان کینسر ہسپتال سہولیات

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان میں جدید ترین کینسر فیسلیٹیز کا باقاعدہ افتتاح

ستمبر 21, 2026
امریکی ویزا فیس اضافہ آرڈر

امریکی حکومت کا ایچ ون بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کے آرڈر میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

ستمبر 21, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

ستمبر 21, 2026
پاکستان ویزا استثنی معاہدے

پاکستان کا درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کا تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ، ایف آئی اے کو لسٹ جاری

ستمبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد اسکول غیر معینہ تعطیلات

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں غیر معینہ مدت کے لیے ہنگامی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 21, 2026
نیشنل سیونگز منافع اسکیم

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 200 فیصد منافع حاصل کرنے کاروڈ میپ

ستمبر 21, 2026
ملتان کینسر ہسپتال سہولیات

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان میں جدید ترین کینسر فیسلیٹیز کا باقاعدہ افتتاح

ستمبر 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.