اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

راست آئی ڈی کیا ہے؟

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 21, 2025
in اہم خبریں, ٹیکنالوجی کی خبریں
راست آئی ڈی کیا ہے؟

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ اور عوام کو فوری، آسان اور محفوظ پیسوں کی ترسیل کا موقع دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے راست کے نام سے ایک جدید ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کروایا ہے۔ اس کا ایک اہم جزو راست آئی ڈی ہے جو مالی لین دین کو مزید آسان اور عوامی سطح پر قابلِ فہم بناتا ہے۔

راست آئی ڈی کیا ہے؟ 

راست آئی ڈی ایک منفرد شناختی کوڈ یا نمبر ہوتا ہے جو آپ کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ آپ کا رجسٹرڈ موبائل نمبر ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ  بغیر اکاؤنٹ نمبر یاد کیے پیسے سینڈ اور وصول کرسکتے ہیں۔ 

یہ سہولت بلکل اسی طرح ہے جیسے کںسی کو فون نمبر پر پیغام بھیجنا اب آپ فون نمبر پر رقم بھی بھیج سکتے ہیں۔

 راست آئی ڈی کے فوائد

آسانی اور سہولت: بینک اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں صرف موبائل نمبر کافی ہے۔

محفوظ ادائیگیاں: اسٹیٹ بینک کا محفوظ نظام استعمال ہوتا ہے۔

فوری ٹرانزیکشن: چند سیکنڈز میں رقم منتقل ہو جاتی ہے۔

بلا معاوضہ سروس: فی الحال یہ سروس بالکل مفت ہے۔

بینکوں کے درمیان رابطہ: مختلف بینکوں کے درمیان فوری ادائیگیاں ممکن۔

راست آئی ڈی کیسے بنائیں؟

آپ آسانی سے اپنی راست آئی ڈی درج ذیل طریقوں سے بنا سکتے ہیں:

 موبائل ایپ کے ذریعے:

   اپنے بینک کی موبائل ایپ کھولیں راست یا راست آئی ڈی کا آپشن منتخب کریں اور اپنی مرضی کا موبائل نمبر یا شناخت درج کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی حکومت کے تحفظات پر کام کر رہے ہیں، ایکس/ ٹویٹر

انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے:

   بینک کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں راست سروسز میں جا کر اپنی راست آئی ڈی رجسٹر کریں۔

 بینک برانچ جا کر:

   اگر آپ آن لائن طریقے سے مطمئن نہیں تو قریبی بینک برانچ جا کر مدد حاصل کریں۔

راست آئی ڈی سے پیسے کیسے بھیجیں یا وصول کریں؟

پیسے بھیجنے کے لیے صرف وصول کنندہ کا راست آئی ڈی (موبائل نمبر) درج کریں رقم لکھیں اور بھیج دیں۔

پیسے وصول کرنے کے لیے آپ کا دوست یا کوئی ادارہ آپ کا راست آئی ڈی درج کرے گا اور آپ کو فوری رقم موصول ہو جائے گی۔

راست آئی ڈی کن بینکوں میں دستیاب ہے؟

تقریباً تمام بڑے پاکستانی بینک جیسے:

 HBL

 Meezan Bank

 UBL

 Bank Alfalah

 MCB

 Allied Bank

 JazzCash اور Easypaisa (منتخب سہولیات کے ساتھ)

 راست آئی ڈی اور پرائویسی 

آپ کا ڈیٹا اور ٹرانزیکشن اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں محفوظ رہتے ہیں اور یہ سروس بین الاقوامی معیار کے سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل کرتی ہے۔یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025: درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سیمسنگ سمارٹ ٹی وی فری اپ گریڈ

اپنے سیمسنگ سمارٹ ٹی وی پر فری اپ گریڈ (Google Cast) کیسے حاصل کریں؟

اپریل 5, 2026
پاکستان میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز

بینک پاکستان میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز جاری کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

اپریل 5, 2026
Qehwa AI

قہوہ اے آئی (Qehwa AI): دنیا کا پہلا پشتو اے آئی ایل ایل ایم (LLM) اور چیٹ بوٹ

اپریل 5, 2026
ٹائر 2 شہر میں تنخواہ

ٹائر 2 شہروں میں ایک آرام دہ زندگی کی اصل قیمت کیا ہے؟

اپریل 5, 2026
100 روپے فی لیٹر پٹرول ڈسکاؤنٹ

پنجاب میں 100 روپے فی لیٹر پٹرول ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کریں؟: مکمل گائیڈ

اپریل 4, 2026
سندھ میں 2000 روپے کی پٹرول سبسڈی

سندھ میں 2,000 روپے کی پٹرول سبسڈی کیسے حاصل کریں: رجسٹریشن کی مکمل گائیڈ

اپریل 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سیمسنگ سمارٹ ٹی وی فری اپ گریڈ

اپنے سیمسنگ سمارٹ ٹی وی پر فری اپ گریڈ (Google Cast) کیسے حاصل کریں؟

اپریل 5, 2026
پاکستان میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز

بینک پاکستان میں کارپوریٹ کریڈٹ کارڈز جاری کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

اپریل 5, 2026
Qehwa AI

قہوہ اے آئی (Qehwa AI): دنیا کا پہلا پشتو اے آئی ایل ایل ایم (LLM) اور چیٹ بوٹ

اپریل 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔