اردو خبر

Facebook Twitter Youtube Instagram Newspaper
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

جہانگیر ترین کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

by حرمین رضا
مئی 27, 2023
in سیاست کی خبرین
عمران خان نے تمام منحرف افراد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

جہانگیر ترین کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے ایک نئی قومی سطح کی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پارٹی سے ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی نئے سیٹ اپ میں شمولیت متوقع ہے۔ ان کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لودھراں اور ملتان کے کئی سیاسی خاندانوں کی جانب سے جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملانے کی توقع ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی اہم رہنماؤں نے بھی سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ 

جہانگیر ترین کا سیاسی کیرئیر

جہانگیر ترین 2017 میں سیاست سے بے دخل ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل تھے جب سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔ 

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تاہم، نااہلی کے باوجود جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ رہے اور 2018 کے انتخابات کے بعد عمران خان کی قیادت والی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آزاد قانون سازوں کو راغب کرنے میں اہم کردار کیا۔ ان کی کوششیں اہم ثابت ہوئیں اور انہوں نے عمران خان کی 2018 میں وزارت عظمیٰ حاصل کرنے میں مدد کی۔ 

 لیکن اقتدار میں آنے کے بعد جہانگیر ترین اور  علیم خان کے پی ٹی آئی سے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ 

 مئی 2022 میں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنے اختلافات کی وجہ بتائی اور کہا کہ دونوں ان سے غیر قانونی فوائد چایتے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں | پیپلرز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی حمایت کرے گی، بلاول بھٹو

عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ علیم خان نے مجھ سے راوی کے قریب اپنی 300 ایکڑ زمین کو قانونی حیثیت دینے کی توقع کی تھی جس سے انکار کے بعد میرے ان کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے۔

جہانگیر ترین کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔ جب میں نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تو جہانگیر ترین کے ساتھ اختلافات پیدا ہو گئے۔

 سائیڈ لائن ہونے کے بعد علیم اور ترین دونوں خاموش رہے لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے گزشتہ سال اپریل میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد وہ اسپاٹ لائٹ میں آئے۔ یہ اقدام بالآخر عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کا باعث بنا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

want to live long

لمبی عمر اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں؟ یہ 100 سالہ خاتون اپنے مضبوط راز بتاتی ہے۔

ستمبر 21, 2023
meghan markle

میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی علیحدگی کی افواہیں

ستمبر 21, 2023
imf wants pakistan

آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ غریبوں کے فائدے کے لیے دولت مندوں پر ٹیکس لگائے

ستمبر 21, 2023
record number

پاکستان نے برلن میراتھن 2023 میں 60 سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا

ستمبر 22, 2023
alizeh shah's

علیزے شاہ کے بولڈ انداز کے انتخاب نے تنازعہ کو جنم دیا۔

ستمبر 22, 2023
public and

نتاشا کے تماشا سے باہر ہونے سے عوام اور مشہور شخصیات پریشان

ستمبر 20, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

want to live long

لمبی عمر اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں؟ یہ 100 سالہ خاتون اپنے مضبوط راز بتاتی ہے۔

ستمبر 21, 2023
meghan markle

میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی علیحدگی کی افواہیں

ستمبر 21, 2023
imf wants pakistan

آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ غریبوں کے فائدے کے لیے دولت مندوں پر ٹیکس لگائے

ستمبر 21, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Twitter Youtube Instagram Newspaper

Add New Playlist