جنید صفدر کا نکاح کی تقریب میں گانا، انٹرنیٹ پر وائرل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور یہ کہنا بےجا نا ہو گا کہ ان کی آواز اور گانے کے انتخاب نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 

ان کی سیاسی وابستگی سے قطع نظر، جنید صفدر نے گانا گا کر صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا 

حال ہی میں لندن میں عائشہ سیف خان سے شادی کی اور وہ خود موسیقی کی پرفارمنس کر رہی تھے۔

 بہت سے لوگوں نے جنید کے گانے ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ کو اپنے دوستوں اور خاندان سے شیئر کیا ہے۔ ان کی آواز نے مشہور شخصیات اور نیٹیزینز کی تعریفوں کو بھی اکٹھا کءا جنہوں نے اس حیرت کا اظہار کیا کہ مریم کا بیٹا اچھا گا بھی سکتا ہے۔

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔