عید الفطر میں مسلمانوں کی جانب سے مختلف روایتی کھانے بنائے جاتے ہیں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جانے والی عید پر لوگ خوشیاں مناتے اور خاص کھانے بناتے ہیں۔
مندرجہ ذیل کچھ ایسے ہی پکوانوں کا ذکر کیا گیا ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر کے دوران بنائے جاتے ہیں۔
لاسیدا اور تیگینی
مراکش میں عید الفطر میں نماز کے بعد ناشتے میں لاسیدا کھایا جاتا ہے۔ یہ پکوان دیکھنے میں رائس پڈنگ لگتا ہے مگر اس میں مکھن، شہد اور گرما مصالحے شامل ہوتے ہیں، مراکش میں اس پکوان کو شوق سے کھایا جاتا ہے۔
سویاں
برصغیر کے لوگوں کو یہ بتانے کی بلکل ضرورت نہیں ہے کہ برصغیر (پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش) میں سویاں شوق سے کھائی جاتی ہیں جنہیں بالخصوص عید کے موقع پر بنایا جاتا ہے۔ یہ سویاں دودھ سے بنتی ہیں جس کو سجانے کے لئے بادام اور پستہ وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ان تینوں ممالک کے علاوہ دیگر ممالک مین بھی سویوں کو شوق سے کھایا جاتا ہے۔
لاپیس لیگیٹ، انڈونیشیا
انڈونیشیا جو سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، پر ڈچ سامراج کے اثرات میں سے ایک یہ پکوان بھی ہے جو ذائقے میں انتہائی لذیذ اور ایک ہزار لیئرز پر مشتمل کیک ہے جسے رمضان کے اختتام پر عید کے موقع پر تیار کیا جاتا ہے۔
یہ کھانا انڈونیشیاءکے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ میں بھی مقبول ہے جبکہ اس میں مکھن سمیت دیگر اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | کوویڈ19 کے دوران گھر پر رہتے ہوئے عید منانے کے دلچسپ طریقے
بولانی، افغانستان
افغانستان میں عید الفطر کے تہوار کے دوران جو پکوان زیادہ تر پکائے جاتے ہیں، ان میں سے ایک بولانی بھی ہے۔
یہ ایک ایسی روٹی جو یا تو سبز پتوں والی سبزیوں، جیسے پالک یا آلو اور کدو یا دال سے بھری جاتی ہے۔
بٹر کوکیز، فلسطین، شام، لبنان، مصر اور عراق
فلسطین سمیت دیگر عرب ممالک میں اس پکوان کو عید الفطر کے موقع پر خاص طور پر بنایا جاتا ہے۔ فلسطین میں اسے گرےبیہ کہا جاتا ہے جس میں بادام یا کسی اور گری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شام اور لبنان میں سے مامول کا کہتے ہیں اور اس میں عام طور پر اخروٹ یا کھجور شامل ہوتی ہے۔ عراق میں اسے کلائچہ جبکہ مصر میں کاہک کہتے ہیں اور اس میں شہد بڑا جاتا ہے۔
بریانی (برطانیہ)
برطانیہ میں عید الفطر کے موقع پر بریانی مسلمانوں مین سب سے زیادہ مقبول ہے تاہم اب برصغیر بالخصوص پاک و ہند کے مسلمان بھی اسے شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ پکوان رائتے، سلاد اور اچار وغیرہ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔