اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پیوژو 2008 فیس لفٹ پاکستان میں لانچ — نیا انداز، نئی خصوصیات اور قیمتیں

عدیل حسن by عدیل حسن
اگست 1, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, لگژری طرز زندگی – مہنگی گاڑیاں، گھڑیاں، رہائش اور پریمیم برانڈز
پیوژو 2008 فیس لفٹ پاکستان میں لانچ — نیا انداز، نئی خصوصیات اور قیمتیں

اگست 2025 پاکستانی آٹو مارکیٹ کے لیے خاصا دلچسپ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اسی مہینے تین نئی گاڑیاں ایک ہی دن میں لانچ کی گئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی گاڑی ہے "پیوژو 2008 فیس لفٹ” جو اب باضابطہ طور پر پاکستان میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ہی دو الیکٹرک SUV گاڑیاں، جیکو J6 اور اوماڈا E5 بھی جلد لانچ کی جا رہی ہیں جبکہ مزید گاڑیوں کی لانچنگ کی بھی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

پیوژو کی اس نئی فیس لفٹ میں باہر سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو اسے زیادہ دلکش اور جدید بناتی ہیں۔ نئی LED ہیڈلائٹس نہ صرف روشنی بہتر فراہم کرتی ہیں بلکہ ڈیزائن بھی بہت خوبصورت ہے۔ فرنٹ گرِل اب گاڑی کے باڈی کے ساتھ اچھی طرح  مل جاتا ہے جس سے ایک نیا اور جاذبِ نظر لک پیدا ہوتا ہے۔

ڈی آر ایل لائٹس کو بھی نیا انداز دیا گیا ہے جو بامپر میں خوبصورتی سے نصب ہیں۔ پچھلی جانب، نئی LED لائٹس، نئے میٹ گرے رنگ کے "PEUGEOT” لوگو، اور بہتر انداز میں نصب ڈوئل ایگزاسٹ ٹپس گاڑی کو مکمل بناتے ہیں۔ 17 انچ کے نئے ڈائمنڈ کٹ رمز اور شاندار شارک فن اینٹینا بھی شامل کیے گئے ہیں۔ دروازوں پر اب گرے ساٹن فنش ٹرمز دیے گئے ہیں، جو پہلے کے سلور فنش کی جگہ لے رہے ہیں۔

اندرونی حصے میں بھی کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔ سب سے نمایاں چیز نئی 10 انچ کی بڑی ٹچ اسکرین ہے جس کے گرافکس بہتر ہو گئے ہیں اور ریسپانس بھی تیز ہے۔ نئی بلیک کلر کی چھت اندرونی ماحول کو مزید جدید بناتی ہے اور گاڑی کو پریمیئم لک دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جہلم سحر و افطار اوقات 2026 (رمضان 1447ھ)
image

قیمت اور بکنگ کی معلومات

پیوژو 2008 دو ویریئنٹس میں دستیاب ہے: Active اور Allure۔

Active ویریئنٹ کی قیمت 69,99,000 روپے ہے

جبکہ Allure ویریئنٹ کی قیمت 77,99,000 روپے ہے۔

اگر آپ قسطوں میں گاڑی لینا چاہتے ہیں تو Active کی قیمت 72,49,000 روپے اور Allure کی قیمت 80,49,000 روپے ہوگی۔

گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور مکمل ادائیگی کے ساتھ بک کی جا سکتی ہے۔ ڈیلیوریز اگست اور ستمبر 2025 کے درمیان متوقع ہیں۔

پیوژو کی نئی 2008 فیس لفٹ ان لوگوں کے لیے ایک اچھی چوائس بن سکتی ہے جو جدید ڈیزائن، نئی سہولیات اور آرام دہ ڈرائیونگ تجربہ چاہتے ہیں۔ یہ گاڑی پاکستانی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں CG150 اور الیکٹرک اسکوٹر Icon e متعارف کرا دیے

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری: موبائل سے صرف 5,000 روپے لگائیں اور محفوظ سرکاری منافع کمائیں 

جون 27, 2026
بیرون ملک نوکریوں کے لیے مہارتیں

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں: بیرون ملک ملازمت کے لیے 4 بہترین آئی ٹی اور ووکیشنل مہارتیں 

جون 27, 2026
پاکستان میں پی ایس ایکس ٹریڈنگ

PSX ٹریڈنگ گائیڈ: موبائل ایپ سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کم پیسوں سے انویسٹمنٹ کا طریقہ 

جون 27, 2026
پاکستان میں شادی کے قوانین

پاکستان میں شادی کے قوانین: وفاقی شرعی عدالت میں حالیہ چیلنجز اور قانونی عمر کے اصول 

جون 27, 2026
پاکستان میں اسمارٹ سیکیورٹی کیمرے

پاکستان میں اسمارٹ سیکیورٹی کیمرے: گھر کی حفاظت کے لیے 5 بہترین وائی فائی آپشنز 

جون 27, 2026
پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں: 5 تصدیق شدہ اور قابلِ اعتماد آن لائن پورٹلز 

جون 27, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری: موبائل سے صرف 5,000 روپے لگائیں اور محفوظ سرکاری منافع کمائیں 

جون 27, 2026
بیرون ملک نوکریوں کے لیے مہارتیں

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں: بیرون ملک ملازمت کے لیے 4 بہترین آئی ٹی اور ووکیشنل مہارتیں 

جون 27, 2026
پاکستان میں پی ایس ایکس ٹریڈنگ

PSX ٹریڈنگ گائیڈ: موبائل ایپ سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کم پیسوں سے انویسٹمنٹ کا طریقہ 

جون 27, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔