Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بلوچستان میں پیدائش و اموات کی رجسٹریشن ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

عدیل حسن by عدیل حسن
مئی 14, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
بلوچستان میں پیدائش و اموات کی رجسٹریشن ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول اسپتال (سینڈمن صوبائی اسپتال) کو نادرا کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹس کی رجسٹریشن آن لائن کی جا سکے۔ اس بات کا اعلان منگل کے روز لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے سیکرٹری عبدالروف بلوچ نے کیاہے۔ 

انہوں نے بتایا ہے کہ نادرا کے تعاون سے پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹس کا نظام پہلے ہی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکا ہے اور اب اس عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا ہے جس میں ہیلتھ  سیکرٹری مجیب الرحمن پنیزئی لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکرٹری شجاعت حسین،  نادرا بلوچستان کے ڈی جی نوید جان صاحبزادہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد ولی اور نادرا و محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی ہے۔ 

اجلاس میں عبدالروف بلوچ نے زور دیا ہے کہ یونین کونسل کے دفاتر کو فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے حصول میں سہولت ملے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مقامی سطح پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو موجودہ رجسٹریشن ریکارڈ کا جائزہ لے گی اور درپیش مسائل کو حل کرے گی۔

اجلاس کا اختتام لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت اور نادرا کے درمیان یادداشت کے معاہدے (MoU) پر دستخط سے ہوا جس کے تحت اب بلوچستان بھر میں پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :  موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: نوجوان کی بےروزگاری سے تنگ آ کر خودکشی

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عید میلاد النبی پر عام تعطیل

عید میلاد النبی پر عام تعطیل: وفاقی حکومت نے 26 اگست کو ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا

اگست 22, 2026
پاک ملائیشیا تعلقات

پاک ملائیشیا تعلقات میں مضبوطی: اسلام آباد میں وفود کی سطح پر سٹریٹجک مذاکرات

اگست 22, 2026
کراچی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹر

کراچی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹر: پاکستان کے معاشی مرکز میں پہلے ہائی ٹیک کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا قیام

اگست 22, 2026
پنجاب جنگلی حیات سروے نتائج

پنجاب جنگلی حیات سروے نتائج: نایاب جانوروں اور پرندوں کی حیرت انگیز تعداد کا انکشاف

اگست 22, 2026
جشن آزادی بگھی ڈرامہ نوٹس

جشن آزادی بگھی ڈرامہ نوٹس: اسلام آباد کے اعلیٰ افسران کی شاہی سواری پر وزیراعظم شہباز شریف شدید ناراض

اگست 22, 2026
کے پی میں اراضی ریکارڈ

کے پی میں اراضی ریکارڈ کا اجراء: نادرا ای سہولت سینٹرز سے فرد ملکیت حاصل کرنے کی منظوری

اگست 22, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عید میلاد النبی پر عام تعطیل

عید میلاد النبی پر عام تعطیل: وفاقی حکومت نے 26 اگست کو ملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا

اگست 22, 2026
پاک ملائیشیا تعلقات

پاک ملائیشیا تعلقات میں مضبوطی: اسلام آباد میں وفود کی سطح پر سٹریٹجک مذاکرات

اگست 22, 2026
کراچی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹر

کراچی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹر: پاکستان کے معاشی مرکز میں پہلے ہائی ٹیک کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا قیام

اگست 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.