اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بلدیہ فیکٹری کو بھتہ نا دینے پر جلایا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جولائی 6, 2020
in اہم خبریں
baladia-town

سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق جے آئی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں اور یہ رپورٹ منظر عام پر آ چکی ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری کو 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے کے جرم میں جلایا گیا تھا۔ مزید برآں یہ کہ ہونے والے سانحہ بلدیہ میں عبد الرحمن اور حماد صدیقی شامل ہیں۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایف آئی آرز کو از سر نو درج کرنے کی بھی جی آئی ٹی کی جانب سے سفارش کی گئی تھی۔ 

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ موقف اختیار گیا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن سانحے کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر  عام قتل کی کاٹی گئی ہیں جن سے ملزمان کو فائدہ ہوا جبکہ یہ واقعہ دہشتگردی کا تھا تو ایف آئی آر دہشتگردی کی کٹنی چاہیے تھی۔ جی آئی ٹی کا موقف یہ ہے کہ بلدیہ ٹاؤن سانحے کا واقعہ شروع روز سے اس انداز سء چلایا گیا کہ جس میں ملزمان کا فائدہ ہو۔

رپورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ کراچی پولیس کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے کیس کو غیر جانبدار نہیں چلایا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں اب یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ سانحہ بلدیہ کی  وجہ بھتہ نا دینا تھی، 20 کروڑ روپے بھتہ نا ملنے پر بلدیہ فیکٹری کو جلا دیاگیا۔

واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن سانحہ 11 ستمبر 2012 کی شام کو پیش آیا جب علی انٹرپرائزز میں ایک خطرناک آگ لگی جس سے 260 گھرانوں کو چشم و چراغ موت کی نذر ہو گئے۔ ابتدائی طور پر خواتین سمیت 260 مزدوروں کے جل جانے کا مقدمہ فیکٹری اونر اور سرکاری اداروں کے خلاف درج کیا گیا جبکہ مختلف اوقات میں مختلف کمیٹیاض بنتی رہیں مگر سب بےسود اور کسی کے خلاف کوئی گرفتاری عمل میں نا لائی جا سکی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

یہ معاملہ تب سامنے آیا جب 6 فروری 2015 ک2 عدالت میں رینجرز کی جانب سے ایک رپورٹ جمر کروائی گئی جس میں کلفٹن سے ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتار ملزم رضوان قریشی نے یہ انکشاف کیا کہ بلدیہ ٹاؤن سانحے میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی اور اس کی وجہ بھی بتائی کہ فیکٹری مالکان سے 20 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ فیکٹری کو آگ لگانے میں سیاسی عہدیدار شامل تھے اور آگ لگانے کا حکم حماد صدیقی نے دیا جس کی وجہ بھتہ نا ملنا تھی۔

اس بات کے بات جے آئی ٹی بنائی گئی اور دبئی میں فیکٹری مالکان سے پوچھا گیا جس میں انہوں نے اقرار کیا کہ ان سے بھتہ مانگا گیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی کی جانب سے بھانک ملزمان کے خلاف اس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے