اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

برازیل میں طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 18, 2024
in بین اقوامی خبریں
newfile 2

برازیل کے شہر بارسیلوس میں سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے، شہر کے میئر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت مانوس سے تقریبا 400 کلومیٹر دوربارسیلوس صوبے میں پیش آیا۔

برازیل کے شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا سکا ہے۔ انہوں نے بیایا کہ مسافر تفریحی ماہی گیری کی مشق کے لئے جا رہے تھے اور خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اورلینڈنگ کے وقت شدید بارش ہو رہی تھی۔ حکام نے ہلاک ہونے والے افراد کی قومیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایمیزوناس کے گورنر ولسن لیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھے بارسیلوس میں ہفتے کے روز طیارہ حادثے کا شکار ہونے والے 12 مسافروں اور عملے کے 2 ارکان کی ہلاکت پر انتہائی افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستانی کوہ پیما نیپال کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کو تیار

لیما نے کہا کہ اس خطے کو شدید بارشوں کا سامنا ہے اور حادثے کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ لینڈنگ کے وقت لیے گئے راستے میں غلطی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والےافراد برازیل آنے والے سیاح ہیں۔

مانوس ایروٹیکسی ایئرلائن نے اپنے جاری کردہ بیان میں حادثے کی تصدیق کرنے ہوئے کہا کہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ، تاہم بیان میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس مشکل وقت میں مسافروں کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے تفسیلات کو عام نہیں کیا جارہا اور تحقیقات کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا یوم سیاہ کشمیر پر خصوصی خطاب

برازیل کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر کے تفتیش کاروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا طریقہ

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا طریقہ

نومبر 6, 2025
یوفون نمبر چیک کرنے کا طریقہ 2025

یوفون نمبر چیک کرنے کا طریقہ 2025

نومبر 5, 2025
سندھ پنک اسکوٹی اسکیم 2025 اہلیت، فوائد اور درخواست کا طریقہ

سندھ پنک اسکوٹی اسکیم 2025 :  اہلیت، فوائد اور درخواست کا طریقہ

نومبر 5, 2025
یورپ میں اخوان المسلمون کی سرگرمیوں اور اثرات کا جائزہ

یورپ میں اخوان المسلمون کی سرگرمیوں اور اثرات کا جائزہ

نومبر 5, 2025
ٹیلی نار نمبر چیک کرنے کا طریقہ 2025 میں.589z

ٹیلی نار نمبر چیک کرنے کا طریقہ 2025 میں

نومبر 4, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج 4 نومبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج: 4 نومبر 2025

نومبر 4, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا طریقہ

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے میچ لائیو دیکھنے کا طریقہ

نومبر 6, 2025
یوفون نمبر چیک کرنے کا طریقہ 2025

یوفون نمبر چیک کرنے کا طریقہ 2025

نومبر 5, 2025
سندھ پنک اسکوٹی اسکیم 2025 اہلیت، فوائد اور درخواست کا طریقہ

سندھ پنک اسکوٹی اسکیم 2025 :  اہلیت، فوائد اور درخواست کا طریقہ

نومبر 5, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔