اپنی شادی کی تاریخ سے لے کر بابر اعظم کے فون نمبر تک؛ شاداب خان نے سب کچھ بتا دیا

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کے پاکستان میں ہر طرح کے مداح ہیں۔ 

 حال ہی میں کرکٹر شاداب خان نے  اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں ہر طرح کے فضول سوالات کے بھی ایسے جوابات دیئے جو یقیناً آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیں گے۔ 

شاداب خان نے اپنے مداحوں کے بہت سے سلگتے ہوئے سوالات کا جواب دیا۔ 

ایک سوال ہوا کہ “آپ اتنے پیارے کیوں ہیں؟” شاداب خان نے جواب دیا، “ایسا نہیں کہ میں پیارا ہوں، آپ مجھے جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ پیارا ہے۔

سوال ہوا “کیا آپ کو کبھی اپنی امی نے ڈانٹا؟” جس کا جواب اس نے ہاں میں دیا۔ 

جب ایک مداح نے شاداب خان سے پوچھا کہ وہ کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں، تو انہوں نے گہرا اور شاعرانہ جواب دیا “جب آپ واقعی کسی چیز سے محبت کرتے ہیں تو اس محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

ایک نے پوچھا کہ میں ٹھیک سے پڑھائی نہیں کر پا رہا ہوں، کیا آپ مجھے کچھ ٹپس دے سکتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں اچھی طرح سے تعلیم حاصل کرنے کے قابل بھی نہیں تھا، تب سے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا اور پھر بھی، میرے میٹرک کے امتحان کا رزلٹ توقع سے بہتر نکلا۔ 

یہ بھی پڑھیں | کروز شپ کو تفریح کا زریعہ بنانے سے متعلق حکومتی بیان سامنے آ گیا

ایک مداح نے سوال پوچھا کہ شاداب خان کی شادی کب ہو رہی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ “سوال اچھا ہے، لیکن جواب نہیں ہے۔

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کا اور بابر اعظم کا نمبر کیا ہے؟ تو شاداب خان نے جواب دیا کہ ابھی بھیجتا ہوں۔

  جب ایک مداح نے پوچھا کہ کیا وہ دنیا بھر کے میچ کھیلنے کے لیے گھر سے باہر ہوتے ہیں تو کیا وہ گھر کو یاد کرتے ہیں، تو کرکٹر نے سنجیدگی سے جواب دیا کہ “میں اب اس کا عادی ہوں”۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

ہمارا نیوز لیٹر جوائن کریں
تازہ ترین آرٹیکلز، نوکریوں اور تفریحی خبریں ڈائریکٹ اپنے انباکس میں حاصل کریں
یہاں ایک لاکھ ستر ہزار سبسکرائبرز ہیں