اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

امارات اوراسرائیل کے امن معاہدہ کی تقریب، مشرق وسطی میں امن کے نئے دور کا آغاز

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 16, 2020
in متحدہ عرب امارات
امارات اوراسرائیل کے امن معاہدہ کی تقریب، مشرق وسطی میں امن کے نئے دور کا آغاز

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس میں 15 ستمبر کو منعقد ہوئی جس کے بعد مشرق وسطی میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ایک طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک سمیت دیگر مسلمان ممالک نے اپنے تعلقات قطع کر رکھے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے امن معاہدہ کر کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ 

اس تقریب میں بحرین کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جبکہ بحرین اور اسرائیل کے ساتھ علیحدہ علیحدہ امن اعلامیہ پر دستخط کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے بعد تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باغ میں تقریب کا انعقاد کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امن معاہدے کی تقریب کے آغاز میں کہا کہ ان تینوں ممالک کے رہنماؤں کی بدولت آج ہم ایک ایسے مستقبل کی طرف جا رہے ہیں جس میں تمام مذاہب اور ہر طرح کے لوگ امن اور خوشحالی کے ساتھ مل کر جئیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطی میں امن کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا جبکہ دنیا بھر کے مسلمان اب مسجد اقصی میں نماز ادا کر سکیں گے۔ اس موقع ہر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے جلد مزید پانچ عرب ممالک امن  معاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  دبئی سے 186 قیدیوں کی پاکستان واپسی - ملک میں خوشی کی لہر

اس موقع پر امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اسرائیلی وزیر اعظم کا امن کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کے علاوہ کسی بھی چیز کا مطلب تباہی ، غربت اور انسانی تکلیف ہے۔ یہ سیاسی فائدے کے لئے کوئی نعرہ نہیں ہے کیونکہ ہم میں سے ہر ایک مزید خوشحال اور محفوظ مستقبل کے منتظر ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالطیف نے اس تاریخی معاہدے کو مشرق وسطی کے تمام لوگوں اور خاص طور پر نوجوان نسل کے لاکھوں افراد کے لئے ایک نئی امید قرار دے دیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب حکومت کی کھیلتا پنجاب کھلاڑیوں کے لیے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپس کی منظوری

پنجاب حکومت کی کھیلتا پنجاب کھلاڑیوں کے لیے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپس کی منظوری

دسمبر 30, 2025
کارڈ پر CVC کیا ہے؟ رقم کی ادائیگی کے لیے اس کی اہمیت

کارڈ پر CVC کیا ہے؟ رقم کی ادائیگی کے لیے اس کی اہمیت

دسمبر 30, 2025
پاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے سرکاری ڈوکیومینٹس کی چیک لسٹ 2026

پاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے سرکاری ڈاکومنٹس کی چیک لسٹ 2026

دسمبر 30, 2025
سی ایم پنجاب پرواز کارڈ رجسٹریشن

سی ایم پنجاب پرواز کارڈ رجسٹریشن

دسمبر 29, 2025
سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان T20I اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان T20I اسکواڈ کا اعلان

دسمبر 29, 2025
براؤن کلر بنانے آسان کا طریقہ

براؤن کلر بنانے آسان کا طریقہ

دسمبر 29, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب حکومت کی کھیلتا پنجاب کھلاڑیوں کے لیے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپس کی منظوری

پنجاب حکومت کی کھیلتا پنجاب کھلاڑیوں کے لیے الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپس کی منظوری

دسمبر 30, 2025
کارڈ پر CVC کیا ہے؟ رقم کی ادائیگی کے لیے اس کی اہمیت

کارڈ پر CVC کیا ہے؟ رقم کی ادائیگی کے لیے اس کی اہمیت

دسمبر 30, 2025
پاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے سرکاری ڈوکیومینٹس کی چیک لسٹ 2026

پاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے سرکاری ڈاکومنٹس کی چیک لسٹ 2026

دسمبر 30, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔